1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئرلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی وکٹ رینکن نے لی

12 مئی 2018

آئرلینڈ کی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے ملک کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی وکٹ بوئڈ رینکن نے حاصل کی۔ انہوں نے پاکستانی اوپننگ بلے باز اظہر علی کو صرف چار رنز پر آؤٹ کر دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آئرش ٹیم کا پہلا شکار پاکستانی اوپنر اظہر علیتصویر: Reuters/P. Cziborra

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کی قومی ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ، جو دونوں ممالک کے درمیان آج تک کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ بھی ہے، کل جمعہ گیارہ مئی کو شروع ہونا تھا لیکن پہلا دن پورے کا پورا بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

آئرلینڈ مردوں کی کرکٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والا دنیا کا گیارہواں ملک بن گیا ہےتصویر: Fotolia/S.White

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد کے بعد آئرلینڈ کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک مزید کھیلنا چاہتا ہوں، شعیب ملک

آج ہفتہ بارہ مئی کو ڈبلن کے نواحی ساحلی علاقے ملہائیڈ کی گراؤنڈ میں جب اس ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز کی پہلی گیند پھینکی گئی، تو شروع کے چند اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور جب تیرہ تک پہنچا تو اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔

یہ دونوں وکٹیں دو مختلف بولرز کی طرف سے کرائی گئی گیندوں پر اوپر نیچے گریں۔ لیکن تاریخ ساز لمحہ وہ تھا جب بوئڈ رینکن نے آئرلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی وکٹ حاصل کرتے ہوئے پاکستانی اوپننگ بلے باز اظہر علی کو صرف چار رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اظہر علی کو رینکن کی گیند پر دوسری سلپ میں کھڑے ہوئے آئرش ٹیم کے کپتان ولیم پوٹرفیلڈ نے کیچ آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا ذاتی فیصلہ کرنے سے قبل بوئڈ رینکن ماضی میں انگلینڈ کی طرف سے بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ لیکن آج ہفتے کے روز جب انہوں نے اظہر علی کو واپس پویلین کا راستہ دکھایا تو وہ آئرلینڈ کے لیے کوئی ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ اظہر علی اس میچ کی پہلی اننگز کے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نيوزی لينڈ اور آسٹريليا کی ٹيموں کا پاکستان آنے کا امکان

کرکٹ: ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ’ہنڈرڈز بال‘ میچ

ان کے جانے کے بعد دوسرے اینڈ پر نویں اوور کی پہلی گیند پر آئرلینڈ کی ٹیم کو ایک اور وکٹ مل گئی۔ اس مرتبہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پاکستانی بلے باز امام الحق تھے، جو اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ امام الحق، جو پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان، سٹار بلے باز  اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھانجے بھی ہیں، مہمان ٹیم کے مجموعی اسکور تیرہ پر اس وقت ٹم مرٹاگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، جب ان کا ذاتی اسکور صرف سات تھا۔

بولنگ کے بغیر میدان ميں مزہ ہی نہیں آتا، محمد حفیظ

04:05

This browser does not support the video element.

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے اور آئرلینڈ کی تاریخ کے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے آغاز اس وقت کافی ڈرامائی شکل اختیار کر گیا، جب پہلی گیند پر پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اوپنر امام الحق زخمی بھی ہو گئے۔ امام الحق پچ کے بولنگ اینڈ پر تھے، جو ایک رن لینے کی کوشش میں اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب آئرش وکٹ کیپر اوبرائن اور ٹائرون کین کے عین درمیان میں آ جانے کے بعد ان کی ایک شدید ٹکر ہو گئی تھی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بائیس سالہ بلے باز امام کی یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ زمین پر گر پڑے تھے اور ٹیم ڈاکٹر کو کئی منٹوں تک ان کا فوری علاج کرنا پڑا۔ اس کے بعد امام الحق کی طبیعت بہتر ہوئی تو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کیریئر کی پہلی گیند کھیلی، جو اس تاریخی میچ کی مجموعی طور پر دوسری گیند تھی۔ میچ کا پہلا اوور ٹم مرٹاگ نے کروایا اور امام الحق پاکستانی اننگز کے نویں اوور کے آغاز پر مرٹاگ ہی کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پانچ نئے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کیپ

کیا کمزور کیریبین ٹیم کے دورے سے پاکستان کا مقصد پورا ہوگیا؟

پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والا ملک آئرلینڈ اس میچ کے شروع ہوتے ہی مردوں کی کرکٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والا دنیا کا 11 واں ملک بن گیا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف اپنا یہ واحد ٹیسٹ میچ کھیل کر پاکستانی ٹیم بحیرہ آئرلینڈ پار کر کے جمہوریہ آئرلینڈ سے انگلینڈ چلی جائے گی، جہاں اسے انگلش ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ایک سیریز کھیلنا ہے۔

م م / ع ب / اے ایف پی

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں