آئیفا ایوارڈز: عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نے میدان مار لیا
شمشیر حیدر اے ایف پی
16 جولائی 2017
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کی اختتامی تقریب ہفتے کی شام امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقد ہوئی۔ اس برس عالیہ بھٹ اور شاہد کپور ’بالی ووڈ کے آسکرز‘ سمجھے جانے والے یہ فلمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
اشتہار
نیویارک کے نواح میں ایک فٹبال اسٹیڈیم میں اٹھارویں بین الاقوامی انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کے تقریبات کے تین روزہ سلسلے کی اختتامی تقریب ہفتے کی شام منعقد ہوئی۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اس سب سے بڑی سالانہ تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز کے علاوہ سینکڑوں شائقین بھی شریک ہوئے۔
اس برس کے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں اڑتا پنجاب، نیرجا اور پنک جیسے سنجیدہ فلمیں چھائی رہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad
عالیہ بھٹ کو فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں لیڈ رول کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ عالیہ نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم بھی کیا۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad
اداکار شاہد کپور بہترین اداکار کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے۔
تصویر: Reuters/J. Penney
شاہد کپور کی پرفارمنس کے دوران لی گئی ایک تصویر
تصویر: Reuters/J. Penney
پنجابی فلموں کے ہیرو دلجیت دوسانجھ کو ’بیسٹ ڈیبو‘ ایوارڈ ملا۔
تصویر: picture-alliance/AP/Invision/C. Sykes
شاہد کپور آئیفا ایوارڈز کے دوران پرفارم کرتے ہوئے۔
تصویر: Reuters/J. Penny
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تصویر: Getty Images/AFP/J. Samad
6 تصاویر1 | 6
بھارتی میڈیا انڈسٹری کی اس سالانہ تقریب کو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا انٹرٹینمنٹ شو بھی کہا جاتا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اس تقریب کو ہر سال آٹھ سو ملین سے زائد افراد براہ راست دیکھتے ہیں۔
پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس رنگا رنگ تقریب کی میزبانی اداکار سیف علی خان اور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے کی۔ کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا اور تقریب کا اختتام سلمان خان کی ڈانس پر مبنی پرفارمنس پر ہوا۔
اس برس کے آئیفا ایوارڈز میں عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ اور شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں اداکاروں کو فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں اداکاری کے عمدہ جوہر دکھانے پر ان انعامات سے نوازا گیا۔
اس فلم میں بھارتی پنجاب کے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال کو موضوع بنایا گیا تھا۔ بھارتی پنجاب کے سیاست دان ’اڑتا پنجاب‘ پر شدید ناراض تھے اور فلم سازوں نے فلم کے کئی سین ختم کرنے کی کوشش پر انڈین فلم بورڈ کے خلاف عدالتی کارروائی بھی کی۔
بہترین فلم کا ایوارڈ ’نیرجا‘ کو دیا گیا جس کی کہانی سن 1986 میں کراچی میں ہائی جیک ہونے والی فلائٹ پین ایم 73 کی ’پرسر‘ یا فلائٹ اٹینڈنٹ کے گرد گھومتی ہے۔
ہوائی جہاز کے عملے کی اس رکن کو ہائی جیکروں نے قتل کر دیا تھا تاہم اس نے یرغمال بنائے گئے 350 مسافروں کی رہائی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ یہ خاتون اہلکار بھارت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کرنے والی کم عمر ترین خاتون بھی ہے۔
انیرودھا رائے چوہدری کو ان کی فلم ’پنک‘ پر بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس برس کے آئیفا ایوارڈز میں نمایاں رہنے والی دیگر دونوں فلموں کی طرح اس فلم کا موضوع بھی انتہائی سنجیدہ تھا۔ ’پنک‘ فلم میں بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کو موضوع بنایا گیا تھا۔
بھارتی فوٹوگرافر سجاترو گھوش نے اپنے ایک پراجیکٹ میں ایک سیاسی سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت میں خواتین کی وقعت گائے سے کم ہے؟ انہوں نے گائے کے نام پر تشدد اور تحفظ خواتین کے مسئلے کو عمدگی سے ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔
تصویر: Handout photo from Sujatro Ghos
کیا گائے کی اہمیت زیادہ ہے؟
تئیس سالہ فوٹوگرافر سجاترو گھوش کہتے ہیں کہ ان کے اس پراجیکٹ کا مقصد خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے مسئلے کو اٹھانا ہے۔ ان کے مطابق، ’’اگر ہم گائے کو بچا سکتے ہیں تو پھر خواتین کو کیوں نہیں۔‘‘
تصویر: Handout photo from Sujatro Ghos
حقوق نسواں کے لیے آواز
گھوش کا کہنا ہے کہ گائے کو بچانے کے نام پر لوگوں کو سر عام قتل کیا جا رہا ہے لیکن خواتین کے تحفظ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں ہر پندرہ منٹ بعد ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
تصویر: Reuters/S. Ghosh
گائے کے ماسک
گھوش کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے انہوں نے اپنی دوستوں اور خاندان کی خواتین کو گائے کا ماسک پہنا کر ان کی تصاویر اتاریں۔ لیکن اب بہت سی اور خواتین بھی ان کے پراجیکٹ کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔
تصویر: Reuters/S. Ghosh
سماجی دشواریاں
بھارت میں جنسی حملوں کے بہت سے کیس تو درج ہی نہیں ہوتے ہیں، کیونکہ کئی بار متاثرہ خاتون کو حملہ آوروں کی جانب سے دوبارہ پریشان کیے جانے کا ڈر رہتا ہے۔ سماجی سطح پر ایسے دقیانوسی نظریات عام ہیں، جن کی وجہ سے متاثرہ خواتین یا ان کے گھر والے خاموش بھی ہو جاتے ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Sharma
گائے کے نام پر تشدد
حالیہ برسوں کے دوران بھارت میں گائے کے نام پر تشدد کے کئی واقعات رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ کئی واقعات میں تو گائے کا گوشت مبینہ طور پر کھانے پر لوگوں کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/J.F. Monier
خواتین کے خلاف جرائم
بھارت میں سن 2012 خواتین کی حفاظت کے لیے قوانین سخت کر دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود سن 2015 میں خواتین کے خلاف مختلف قسم کے جرائم کے 327،390 واقعات رپورٹ ہوئے۔
تصویر: picture-alliance/dpa
گھوش پر تنقید
اس دوران سجاترو گھوش کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ بہت سے لوگ ان پر گائے کی توہین کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
تصویر: AP
بہتری کی امید
گھوش کو امید ہے کہ لوگ ان کے اس پیغام کو درست طریقے سے سمجھیں گے کہ جس طرح گائے کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہیں، اسی طرح خواتین کو بھی بچانے کی ضرورت ہے۔