1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی پی ایل کے ڈیجیٹل حقوق ڈھائی بلین ڈالر سے زائد میں نیلام

14 جون 2022

بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی نے دنیا کی بہت بڑی بڑی میڈیا کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرکٹ کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹورنامنٹ کے ڈیجیٹل سٹریمنگ حقوق ڈھائی بلین ڈالر سے زائد کے عوض خرید لیے ہیں۔

پیٹروکیمیکل شعبے کے بہت بڑے بھارتی گروپ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین میکش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہیںتصویر: picture-alliance/abaca/I. Khan

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے ذرائع نے منگل چودہ جون کے روز ممبئی میں نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ کے جملہ حقوق 2.36 بلین امریکی ڈالر کے عوض خرید لیے ہیں۔

ٹیلی وژن نشریاتی حقوق سٹار انڈیا نے خریدے

انڈین پریمیئر لیگ کے میچ پوری دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں، جن کے ڈیجیٹل سٹریمنگ رائٹس اب مکیش امبانی کو مل گئے ہیں۔ اس کے برعکس اسی ٹورنامنٹ کے ٹیلی وژن کے ذریعے نشریاتی حقوق اگلے پانچ سال کے لیے سٹار انڈیا نامی کمپنی کے پاس ہی رہیں گے، جس کی مالک بہت بڑی امریکی میڈیا کمپنی ڈزنی ہے۔

کیا ویراٹ کوہلی کی واپسی ہو گی؟

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل دونوں طرح کے یہ حقوق مجموعی طور پر 5.65 بلین ڈالر کے عوض فروخت کیے گیے ہیں۔ یہ رقم اس قیمت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، جس کے عوض پچھلی مرتبہ یہی حقوق پانچ سال کے لیے بیچے گئے تھے۔

آئی پی ایل کے آئندہ پانچ سال کے لیے ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل سٹریمنگ رائٹس ساڑھے پانچ بلین ڈالر سے زائد میں نیلام ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa/AFP Creative

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ہر سال کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ آئی پی ایل اوسطاﹰ دو ماہ تک جاری رہتا ہے۔ پچھلی مرتبہ اس لیگ کے ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل رائٹس دونوں ہی سٹار انڈیا نے پانچ سال کے لیے خریدے تھے، مگر تب ان کے لیے 2.55 بلین ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ اس مرتبہ یہ رقم دوگنا سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

بھارتی کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عمران ملک کی اڑان

بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کے اگلے پانچ سیزنز کے لیے ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل سٹریمنگ رائٹس تو نیلام کر دیے گئے ہیں تاہم اسی لیگ کے باقی دو طرح کے میڈیا حقوق کی نیلامی منگل چودہ جون کے روز ابھی جاری تھی۔

آئی پی ایل کی غیر معمولی مقبولیت

انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ کے مقبول ترین اور سب سے مختصر فارمیٹ کا ٹورنامنٹ ہے، جس کے ہر میچ کو صرف بھارت میں ہی سینکڑوں ملین شائقین دیکھتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اس لیگ کا ہر مقابلہ دیکھنے والے کرکٹ شائقین کی تعداد کروڑوں میں رہتی ہے۔

پی ایس ایل میں 'ہیلی کاپٹر شاٹ‘ کے چرچے

مکیش امبانی نے آئی پی ایل کے ڈیجیٹل سٹریمنگ رائٹس ایک مشترکہ کاروباری منصوبے کے تحت خریدے ہیں۔ اس مشترکہ بزنس پروجیکٹ میں انہوں نے تفریحی شعبے کی بہت بڑی بھارتی کمپنی ویاکوم 18 کے علاوہ امریکی کمپنی پیراماؤنٹ گلوبل اور ایک ایسے بین الاقوامی سرمایہ کاری گروپ کو بھی شامل کیا ہے، جس کے پیچھے آسٹریلوی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کے بیٹے جیمز مرڈوک ہیں۔

’خواب مرتے نہیں‘ کرکٹر صبا نظیر

03:37

This browser does not support the video element.

آئی پی ایل کے پندرہ سیزن مکمل ہو چکے

سالانہ ٹورنامنٹ کے طور پر آئی پی ایل کا آغاز 2008ء میں ہوا تھا۔ اس کی بے تحاشا کامیابی کے بعد ہی دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اسی طرح کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ مقابلے شروع ہوئے تھے۔ اس سال آئی پی ایل کا 15 واں سیزن ابھی حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

کرس گیل کا نیا عالمی ریکارڈ: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار چھکے

شروع کے پہلے دس سالوں میں اس لیگ کے ٹیلی وژن حقوق بہت بڑی میڈیا کمپنی سونی کے پاس تھے۔ سونی اس سال بھی یہ حقوق خریدنا چاہتی تھی مگر کامیاب نہ ہو سکی۔

اس کے علاوہ امریکی آن لائن ٹریڈنگ کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس نے بھی، جو یورپ اور امریکہ میں فٹ بال مقابلوں کے نشریاتی حقوق خریدنے کے لیے سینکڑوں ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں، شروع میں آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس خریدنے میں دلچسپی تو ظاہر کی تھی مگر پھر انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا تھا۔

م م / ب ج (اے ایف پی)

پی ایس ایل کے تیز ترین بولر حارث رؤف سے خصوصی گفتگو

04:59

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں