یورپ میں اب روایتی آتش بازی کے بجائے ڈرون شو کا ٹرینڈ بڑھ رہا ہے۔ ایک چنگاری بھی نہیں بھڑکتی جبکہ سماں ایسا ہوتا ہے، جیسے آسمان رنگوں سے جل رہا ہو۔ اگر آپ کو نہ بتایا جائے کہ یہ مناظر ڈرون طیارے تخلیق کر رہے ہیں تو شاید آپ کا دھیان بھی اس سمت نہ جائے۔