آذربائیجان میں قومی سوگ
26 دسمبر 2024آذربائیجان میں تمام سرکاری عمارتوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیے گئے جبکہ تھیٹرز اور کنسرٹ ہالز میں شیڈولڈ تمام ثقافتی تقریبات ملتوی کر دی گئیں۔
آذربائیجان ایئر لائنز کو پیش آنے والے اس حادثے میں بچ جانے والے 29 افراد میں سے چند شدید زخمی ہیں۔ حادثے کے وقت اس جہاز میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 67 افراد سوار تھے۔ اس حادثے کی وجوہات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ اس بارے میں اب تک متعدد مفروضات پیش سامنے آچکے ہیں۔
نیپال میں طیارے کے حادثے میں تقریباﹰ تمام سوار افراد ہلاک
ایئر لائن اور آذربائیجان کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے مشترکہ طور پر سوشل میڈیا پیلٹ فارم پر ایک تحریری یان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق مسافروں اور عملے کے ارکان کی لاشیں ملبے سے نکال کر آذربائیجان واپس بھیجی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس طیارے نے آذربائیجان کے شہر باکو سے روسی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے لیے اڑان بھری تھی۔
روسی چارٹر فلائٹ افغانستان میں گر کر تباہ
نا معلوم وجوہات کی بناء پراس جہاز نے لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے کیسپین کی طرف رُخ کیا تھا۔ بعد ازاں یہ طیارہ قزاقستان کے ساحلی شہر اکتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ک م/ ر ب(ڈی پی اے)