1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

آرمینیا اور آذربائیجان کے تنازعے پر امریکہ کی ثالثی کی کوشش

1 مئی 2023

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے علاقے پر دہائیوں پرانا تنازعہ ہے اور دونوں میں اس مسئلے پر دو جنگیں بھی ہو چکی ہیں، جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Armenien Aserbaidschan russicher peacekeeper Lachin
تصویر: Tofik Babayev/AFP/Getty Images

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون کے ذریعے اتوار 30 اپریل کو آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے بات چیت کی اور امن عمل کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے متنازعہ علاقے سے متعلق ایک اہم سڑک کو دوبارہ کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سرحدی تصادم کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ساتھ بات چیت کی اور لاچین نامی اس راہداری کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا، جو آرمینیا اور نگورنو کاراباخ کے درمیان واحد زمینی رابطے کا کام کرتی ہے۔

آرمینیا آذربائیجان تنازعہ: نینسی پیلوسی نے آذربائیجان کے حملے کی مذمت کی

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بلنکن نے علییوف سے بات چیت کے دوران امریکہ کی اس تشویش پر زور دیا کہ ’’آذربائیجان کی طرف سے لاچین کوریڈور پر ایک چوکی کے قیام سے امن عمل میں اعتماد قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔‘‘

آرمینیا آذربائیجان: سرحدی جھڑپوں کے دوران تقریبا ًسو فوجی ہلاک

بیان کے مطابق انہوں نے اس راہداری کو ’’تجارتی اور نجی گاڑیوں کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو سکے، دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔‘‘

آرمینیا اور آذربائیجان امن کے بعد اب ’اگلا قدم‘ بڑھائیں،پوٹن

آرمینیا نے آذربائیجان کی جانب سے مذکورہ راہداری کے داخلے پر ایک چوکی قائم کرنے پر اعتراض کیا تھا اور وہ اسے سن 2020 کی جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتا ہےتصویر: TOFIK BABAYEV/AFP

آرمینیا لاچین کوریڈور پر چوکی کے قیام سے نالاں

انٹونی بلنکن نے اسی مسئلے پر آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان کے ساتھ بھی بات کی اور آرمینیا-آذربائیجان کے درمیان امن بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امریکی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمینیا نے آذربائیجان کی جانب سے مذکورہ راہداری کے داخلے پر ایک چوکی قائم کرنے پر اعتراض کیا تھا اور وہ اسے سن 2020 کی جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

سن 2020 میں ماسکو کی ثالثی سے جنگ بندی تھی اور لاچین راہداری پر امن دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ لیکن اب ایک ایسے وقت جب روس یوکرین جنگ میں مصروف ہے، امریکہ اور یورپی یونین نے تعلقات کو بہتر کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، کیونکہ روس آذربائیجان کے اہم اتحادی ترکی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا۔

سن 1990 کی دہائی سے نگورنو کاراباخ کا علاقہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی بنیاد رہا ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر آذربائیجان کی ملکیت تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم یہ آرمینیائی نسل کے لوگوں کے کنٹرول میں تھا۔

باکو حکومت بارہا اس عزم کا اظہار کرتی رہی تھی کہ وہ ہر صورت اس علاقے کو اپنی عمل داری میں لینے کی کوششں کرے گی اور سن 2020 میں اس پر دوبارہ جنگ شروع ہوئی۔ کئی دنوں کی جنگ کے بعد آذربائیجان نے اس علاقے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور جنگ بندی کے معاہدے کے بعد آرمینیائی فوج علاقے سے واپس چلی گئی تھی۔

ص ز/ا ب ا (اے ایف پی، روئٹرز)

آرمینیائی ’نسل کشی‘ میں جرمنی کا کردار

02:52

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں