1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلوی شہر بریسبن 2032 کے اولمپکس کے لیے منتخب

21 جولائی 2021

آسٹریلوی شہر بریسبن کو 2032 کے اولمپک مقابلوں کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی شہر سڈنی نے سن 2000 کے اولمپکس کی میزبانی کی تھی۔

Olympia | IOC vergibt Olympische Spiele 2032 an Brisbane
تصویر: Toru Hanay/AP/picture alliance

بدھ کے روز بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے بریسبن کو گرمائی اولپمکس کی میزبانی سونپنے کا اعلان کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ نے کہا کہ 35ویں اولمپکس کی میزبانی بریسبن کو دی جا رہی ہے۔ باخ نے یہ اعلان ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں مقابلوں کے موقع پر کیا ہے۔ ٹوکیو میں گرمائی اولمپکس ایک برس کی تاخیر کے بعد جمعے کے روز سے شروع ہو رہے ہیں۔

اولمپکس میزبانی کے لیے بریسبن شہر کا وفدتصویر: Toru Hanai/AFP/Getty Images

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ایک ویڈیو پیغام میں بریسبن کو اولمپکس کی میزبانی دیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آسٹریلیا کامیاب کھیل منعقد کروانے سے آگاہ ہے۔ اب بریسبن کے پاس اولمپک مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں مکمل کرنے کے لیے گیارہ سال ہیں۔

ع ت، ع ب (اے ایف پی، روئٹرز، اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں