’آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی دورے کا امکان نہیں‘
محمد علی خان، نیوز ایجنسی
15 ستمبر 2017
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز اگلے برس کے اوائل میں کھیلی جانی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کے مطابق اُن کی ٹیم کے پاکستانی دورے کا امکان نہیں ہے۔
اشتہار
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدرلینڈ نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں مختصر مدت کی سیریز کھیلنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
واضح رہے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال پاکستان کا دورہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ پلان کے تحت کرنا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چیف نے اس ٹور کے ممکن ہونے کا مثبت جواب دیا لیکن اس شبے کا اظہار کیا کہ انہیں کوئی امید نظر نہیں آتی کہ ٹیم مختصر دورے پر پاکستان کھیلنے کے لیے جا سکتی ہے۔
نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے یہ با ت انٹر نیشنل کر کٹ کونسل کے اس پیغام کے تناظر میں کہی کے اور ٹیموں کو بھی پاکستان کے دورے پر جانا چاہیے،جیسا کے آج کل ورلڈ الیون پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی مختصر سیریز کھیل رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ بیس رنز سے جیتا تھا لیکن دوسرا میچ ورلڈ الیون کی ٹیم سات وکٹوں سے جیت گئی تھی اب سیریز کا فیصلہ تیسرے اور آخری میچ میں ہونا باقی ہے۔
آزادی کپ کی اس سیریز کا فائنل آج جمعے کی شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اُدھر زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے نو کھلاڑیوں کو افغانستان میں کھیلی جانے والی شپگیزه ٹی ٹوئنٹی لیگ سے واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔یہ احکامات افغانستان میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکوں کے بعد دیے گئےہیں، جو کے اسٹیڈیم کے قریب کیے گئے تھے ۔
حکام کے مطابق بدھ کے روز میچ کے دوران الوکوزئی کرکٹ اسٹیڈیم کابل کے باہر ہونے والے دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور تقریباً بارہ زخمی ہوئے تھے۔
افغانستان شپگیزہ لیگ میں چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں جن میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق زمبابوے سمیت جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سے ہے۔
کرکٹ: پاکستان کی تاریخی فتح کی تصویری جھلکیاں
پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز جیت لی ہے۔ مصباح اور یونس کے لیے اس سے بہتر الوداعی تحفہ کچھ اور نہیں ہو سکتا تھا، وہ اسے عمر بھر یاد رکھیں گے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
وسیٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم تقریباﹰ ساٹھ برس بعد ایسی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسے خواب کو تعبیر ملی ہے، جو نصف صدی سے بھی زائد عرصے سے دیکھا رہا تھا۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
ڈومینیکا کے ونڈسر پارک سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے سنسنی خیز شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ انہیں جیت کے لیے 304 رنز درکار تھے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
ویسٹ انڈیز کے آخری بلے باز شینن گیبریل یاسر شاہ کے اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے، تو اس سیریز اور میچ کی کایا ہی پلٹ گئی۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز دو، ایک سے جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
وسری جانب روسٹن چیز نے شاندار بیٹنگ کی لیکن ان کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’میں واقعی افسردہ ہوں کہ میں مزید ایک اوور کے لیے زیادہ نہیں ٹھہر سکا۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
اس تاریخی فتح کے بعد مصباح کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’آخری سیشن میں بہت ساری چیزیں ایک ساتھ ہو رہی تھیں۔ کیچ ڈراپ ہوئے، اپیلیں ہوئیں، نو بالز کے مسائل ہوئے، ایک لمحے کے لیے تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ہم جیت نہیں سکیں گے۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
شینن گیبریل کے آوٹ ہونے کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا، ’’یہ ناقابل یقین ہے۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
مصباح کا مزید کہنا تھا، ’’میں اپنے آپ کے لیے شکر گزار ہوں، ساری ٹیم اور پاکستان کرکٹ کے تمام مداحوں کا بھی کہ ہم اسے جیتنے کے قابل ہوئے۔‘‘
تصویر: Getty Images/AFP/M. Ralston
سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سٹار بیٹسمین محمد یونس کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ بھی تھا، جس میں بہت سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کا یہ سیریز دو ایک سے جیت لینا مصباح اور یونس کے لیے یادگار الوداعی تحفہ ثابت ہوا۔