1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا اور آسیان ممالک کا خطے میں عدم استحکام پر انتباہ

6 مارچ 2024

آسیان ممالک اور آسٹریلیا نے بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں ’امن کو خطرات کا شکار‘ بنانے والے اقدامات کے خلاف خبردار کیا ہے۔ اس وقت چین اور فلپائن کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Australien | ASEAN Gipfel
تصویر: Hamish Blair/AP Photo/picture alliance

حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں اہم تجارتی راہداری میں فلپائن کے جہازوں کو چینی کشتیوں کی جانب سے دھمکایا گیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ بیجنگ حکومت نے الزام عائد کیا ہےکہامریکہ فلپائن کو استعمال کر کے بحیرہ جنوبی چین میں مسائل پیدا کر رہا ہے۔ علاقائی سرحدی تنازعے کے باعث چین اور دیگر ایشیائی ممالک کے درمیان پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ ویتنام اہم کیوں ہے؟

بیجنگ کی عسکری منصوبہ بندی ، خطے اور بڑی طاقتوں کی تشویش

ان تازہ تنازعات کو خطے میں سکیورٹی کے شدید چیلنج سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں میلبورن میں دس ملکی آسیان بلاک اور آسٹریلیا کا ایک تین روزہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں امن کو خطرات سے دوچار کرنے والے، اور سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والے یک طرفہ اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق، ''ہم بحیرہ جنوبی چین کو امن کا سمندر سمجھتے ہوئے اس کے ثمرات کو تسلیم کرتے ہیں۔‘‘

ایشیائی ممالک کا دعویٰ ہے کہ چینی کشتیاں تجارتی جہازوں کو دھمکاتی ہیںتصویر: ROC/ZUMA Wire/IMAGO

پیر کے روز اس اجلاس کے آغاز پر فلپائن کے وزیرخارجہ انریک مانالو نےبیجنگ سے ایک سادہ درخواست میں کہا تھا، ''ہمیں مت دھمکائیں۔‘‘

اسی روز چینی کوسٹ گارڈز پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے فلپائن کے ایک جہاز کو دھمکایا تھا۔ فلپائنی کوسٹ گارڈز کے مطابق دو مزید واقعات میں چینی کشتیاں جہازوں کے ساتھ تصادم میں ملوث تھیں، جب کہ ایک ری سپلائی شپ کو تیز دھار پانی سے نشانہ بھی بنایا گیا۔

پوٹن کا دورہ چین، سیاق و سباق کیا ہیں؟

02:17

This browser does not support the video element.

فلپائنی صدر فرڈیننڈ مارکوس نے کہا ہے کہ چینی اقدامات 'شدید طرز کا انتباہ‘ ہیں۔ آسیان تنظیم فقط متفقہ اقدامات لینے کی پابند ہے اور اسی تناظر میں آسیان رکن ممالک کی کوشش رہی ہے کہ وہ اس معاملے میں اتفاق رائے پیدا کریں اور چین کے خلاف سخت موقف پر راضی ہوں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہامریکہ کا مضبوط اتحادی آسٹریلیا بھی حالیہ کچھ عرصے میں چین کے خلاف سخت زبان کا استعمال کرتا نظر آ رہا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا، ''مجھے بھی اور آسٹریلیا کو بھی بحیرہ جنوبی چین میں ہر طرح کے غیرمحفوظ اور عدم استحکام والے رویے پر شدید تشویش ہے۔‘‘

ع ت / م م (اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں