1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا: بچوں کے استحصال والے مواد کے سبب ایکس کو جرمانہ

16 اکتوبر 2023

بچوں کے ساتھ استحصال والے مواد کی تحقیقات کے بعد آسٹریلیا نے ایلون مسک کی کمپنی ایکس کو چھ لاکھ سے زائد آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ حکومتی ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہی۔

آسٹریلیا کی ریگولیٹری اتھارٹی نے کچھ سوالات کے عمومی جوابات دینے پر گوگل کی کی بھی تنقید کی
آسٹریلیا کی ریگولیٹری اتھارٹی نے کچھ سوالات کے عمومی جوابات دینے پر گوگل کی کی بھی تنقید کیتصویر: Joel Saget/AFP/Getty Images

آسٹریلیا کی ریگولیٹری اتھارٹی نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو ملکی آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت بچوں کے ساتھ استحصال کے مواد کی تحقیقات کے ایک معاملے میں 610500 آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ ریگولیٹر نے کہا کہ کمپنی مواد کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ماضی میں ٹوئٹر کے نام سے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس آسٹریلیا میں ایسا پہلا آن لائن پلیٹ فارم بن گیا ہے جس پر ملک کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں آن لائن سیفٹی پر نگاہ رکھنے کے ذمہ دارادارہ ای۔ سیفٹی کمیشن نے کہا کہ ایکس نے پوچھ گچھ کے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ اس نے بالخصوص پلیٹ فارم پر بچوں کے ساتھ استحصال یا بدسلوکی کے مواد کی رپورٹوں اور اس طرح کے مواد کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے گئے طریقوں کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات نہیں دیے۔

ایکس کو متعدد مسائل کا سامنا

ایلون مسک، جنہوں نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر(ا ب ایکس) کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اب آمدنی میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ کیونکہ پلیٹ فارم کی جانب سے مواد کے اعتدال میں نرمی اور متعدد پہلے ممنوعہ اکاونٹس کو بحال کردیے جانے کی وجہ سے مشتہرین نے اس میں اپنی سرمایہ کاری کم کردی ہے۔

ابھی حال ہی میں یورپی یونین نے اپنے نئے تکنیکی ضابطوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں ایکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کے بعد کی گئی ہے کہ یہ پلیٹ فارم حماس کے اسرائیل پر حملے سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) غلط معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ، یورپی یونین

یورپی کمشنر جولی انمن گرانٹ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،"آپ کے لیے یہ کہنا توبہت آسان ہے کہ سوالات کے جوابات مل گئے ہیں،  غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے لیے آپ حقیقت میں لوگوں، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کررہے ہیں اور یہ آپ کی ترجیحات ہیں۔" 

لیکن گرانٹ نے کہا، "مجھے صرف ایک وجہ نظر آرہی ہے وہ یہ کہ پلیٹ فارمز پر شائع ہونے والے غیر قانونی مواد اور طرز عمل کے بارے میں اہم سوالات کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہیں اور یہ آپ کی ناکامی ہے۔"

ایکس نے کیا کہا؟

سن 2021 میں نافذ ہونے والے آسٹریلوی قوانین ریگولیٹر کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو ان کے آن لائن حفاظتی طریقوں کے بار ے میں معلومات فراہم کرنے پر مجبور کرے، جس کی عدم تعمیل کی صورت میں اس پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایکس نے جرمانہ ادا کرنے سے انکار کردیا تو ریگولیٹر کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتا ہے۔

ایلون مسک نے کمپنی کو ایکوائر کرنے کے بعد کہا تھا کہ "بچوں کے استحصال کو ختم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔"

تاہم آسٹریلوی ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ جب اس حوالے سے کمپنی سے سوال کیا گیا کہ ایکس نے پلیٹ فارم پر بچوں کی گرومنگ کو کس طرح روکا تو ایکس نے جواب دیا کہ "یہ ایسی سروس نہیں ہے جسے نوجوانوں کی بڑی تعداد استعمال کرتی ہے۔ "مزید برآں ایکس نے یہ بھی کہا کہ "دستیاب اینٹی گرومنگ ٹیکنالوجی ٹوئٹر کی درستگی کو دیکھنے کے لیے کافی نہیں تھی۔"

بھارتی حکومت کا گوگل پر 13 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ

کمپنی مختلف اہم سوالات کے جوابات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔جس میں بچوں کے استحصال کی رپورٹوں پر کارروائی کے لیے لگنے والی وقت، لائیو اسٹریمز میں بچوں کے استحصال کا پتہ لگانے کے لیے کیے گئے اقدامات، مواد کا اعتدال اور حفاظت اور عوامی پالیسی کے لیے وقف عملے کی تعداد جیسے سوالات شا مل تھے۔

گوگل کو بھی انتباہ

ایکس نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی عالمی افرادی قوت میں 80 فیصد کی کمی کی ہے اور آسٹریلیا میں اس کے پاس پبلک پالیسی پر کام کرنے والا کوئی عملہ نہیں تھا۔ حالانکہ اس کے برعکس ایلون مسک کے کمپنی کو ایکوائر کرنے سے قبل آسٹریلیا میں عملے کے دو ارکان موجود تھے۔

'غلط معلومات' پھیلانے پر میٹا کو یورپی یونین کی تنبیہ

ریگولیٹری کمیشن نے جرمانے کے علاوہ بچوں کے ساتھ استحصال کے متعلق مواد کے بارے میں اپنی درخواست پر مکمل تعمیل نہ کرنے کے لیے الفابیٹ کمپنی کے گوگل کو بھی انتباہ جاری کیا۔

کمیشن نے کچھ سوالات کے "عمومی "جوابات دینے پر گوگل کی تنقید کی۔ گوگل نے انتباہ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے لیکن آن لائن حفاظت کو بڑھانے کے لیے ای سیفٹی کمشنر اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

میں ایلون مسک کیسے بنا؟

07:50

This browser does not support the video element.

 ج ا/ ص ز (اے ایف پی، روئٹرز)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں