1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا کے خلاف 20 ٹوئنٹی میں پاکستان کی جیت

عاطف بلوچ7 مئی 2009

پاکستان اور آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیموں کے مابین دبئی میں کھیلے جانے والے واحد 20 ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کر لی ہے۔

سلامی بلے باز سلمان بٹ اس میچ میں بھی خاص کاکردگی نہ دکھا سکےتصویر: AP

دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے 108 رنز کا ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر سولہ اعشاریہ دو اوروں میں حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نےایک مرتبہ پھرعمدہ اینگز کھیلتے ہوئے 59 بنائےاورناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کو 19.5اوروں میں آوٹ کر دیا۔ آسٹریلوی سلامی بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے۔ واٹسن نے 33 رنز پر عمر گل کا نشانہ بنے جبکہ ہیڈن 24 رنز پر شعیب ملک کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹے۔ بعد ازاں مارخوز جیمزنارتھ کےعلاوہ کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور تمام ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نارتھ نے بیس رنز کی انفرادی اینگز کھیلی۔ انہیں بھی عمر گل نے آوٹ کیا۔

پاکستانی کپتان علالت کے باعث اس میچ میں حصہ نہ لے سکےتصویر: AP

پاکستان کی طرف سے عمر گل نے چار اوروں میں آٹھ رنز دے کر چار کھلاڑی آوٹ کئےجبکہ شاہد آفریدی نے چاراوروں میں چودہ رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک نے دو اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے جب بلے بازی شروع کی تو سلامی بلے باز جلد ہی آوٹ ہو گئے۔ سلمان بٹ نے 16 اوراحمد شہزاد صرف 4 رنز بنا سکے۔ کامران اکمل نمبر تین پر بیٹنگ کرنے آئےاورانہوں نے جارھانہ کھیل کا مظاہرے کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان یونس خان کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے، مصباح الحق نے 24 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل اور شاہد آفریدی کو بہترین کھلاڑیوں کے لئے انعام دیا گیا۔

اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین میچوں سے شکست دی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں