1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آلڈی نے چین میں اسٹورز کھول دیے

7 جون 2019

جرمنی میں انتہائی مقبول سپر مارکیٹ آلڈی کی بین الاقوامی شناخت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس کے اسٹورز جرمنی کے علاوہ بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، پولینڈ، اسپین سمیت کئی دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں۔

Aldi
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Hoppe

جرمنی کی سپر مارکیٹ آلڈی نے چین کے بندرگاہی شہر شنگھائی میں اپنے دو اسٹور کھول دیے ہیں۔ یہ جرمن سپر مارکیٹ چین میں مختلف اشیاء کی آن لائن فروخت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک اسٹور شہر کے اُس علاقے میں کھولا گیا جہاں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بستی ہے اور دوسرا فرانسیسی مارکیٹ کونسیشن کے علاقے میں کھولا گیا ہے۔

آلڈی کے دونوں اسٹورز پر انواع و اقسام کی اشیا کے علاوہ جانوروں کی خوراک سے لے کر تیار شدہ کھانے بھی دستیاب ہوں گے۔ جرمن سپر مارکیٹ ایک چینی آن لائن سامان فروخت کرنے والے ٹی مال کے ذریعے گزشتہ دو برسوں سے صارفین کو مختلف قسم کے سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین میں آلڈی کی کامیابی اس پر منحصر ہے کہ وہ مقامی مارکیٹ میں کس طرح اپنی جگہ بناتی ہے۔ چین یورپی انٹرنیشنل بزنس اسکول کے ایگزیکٹو نائب صدر لیو شینگیون کا خیال ہے کہ آلڈی کی کامیابی اُس کا مقامی لوگوں کے احساس ضرورت کو محسوس کرنے میں مخفی ہے۔ شینگیون کے خیال میں عوامی ضروریات کا احساس اور اس کی ترسیل میں آسانی ہی کامیابی کی کلید ہو گی۔

آلڈی کے اسٹورز جرمنی کے علاوہ بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، پولینڈ، اسپین سمیت کئی دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیںتصویر: Aldi Süd

شینگیون نے آلڈی کی کامیابی کے حوالے سے چین میں برطانوی سپر مارکیٹ ٹیسکو کی ناکامی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو سمجھنے میں قاصر رہا اور انجام کار ناکامی سے دوچار ہوا۔ ان کے مطابق موجودہ دور میں چینی گاہکوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے آن لائن سامان کی ترسیل انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ آلڈی پہلے ہی چین میں آن لائن شاپنگ فراہم کر رہا ہے۔

جرمن سپر اسٹور آلڈی نے چینی عوام کے ساتھ رابطہ کاری بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی ’ وی چیٹ‘ کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ اس میں چینی کسٹمرز کو مختلف سامان کی اسٹورز پر دستیابی کی تفصیل فراہم کی جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آلڈی کے اختراعی عمل قابل تعریف ہیں اور یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا یہ جرمنی کی طرح چین میں بھی سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنا سکے گا۔

جرمن سپر مارکیٹ کو چین میں دیگر یورپ مارکیٹس کاریفور اور وال مارٹ کی مسابقت کا سامنا ہو گا۔

غیر ملکی اشیا کے بغیر جرمن سپر مارکیٹ کیسی دکھے گی؟

01:06

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں