1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آن لائن شاپنگ، مسلمانوں کے لیے

Ali Amjad4 دسمبر 2012

سلیم رائید ایک عراقی طالبعلم ہے، جس نے Selisha.de کے نام سے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ بنائی ہے۔ وہ جرمن شہر ہیمبرگ میں رہتا ہے۔ جرمنی میں قریب ساڑھے تین ملین مسلمان آباد ہیں۔

تصویر: picture-alliance/dpa

سلیم کا کہنا ہے کہ Ebay آن لائن پلیٹ فارم مسلمانوں کی تمام تر ضروریات پر پورا نہیں اترتا۔ اکاّ دکاّ چیزیں جیسے کہ جائے نماز ایک ہی رنگ میں دستیاب ہے اور اُسے بھی کافی تلاش کرنا پڑتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دیر تک تلاش کرنے کے بعد جب مطلوبہ چیز نظر آتی ہے تو وہ پتہ چلتا ہے کہ وہ تو بِک بھی چکی ہے۔

رنگا رنگ چیزیں ایک کلک میں

سیلم کی آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ Selisha.de پر کلک کریں تو پہلی نظر میں یہ بالکل ویسی ہی نظر آتی ہے، جیسے کہ وہ دیگر ویب سائٹس، جہاں مختلف چیزیں نیلام یا فروخت کی جاتی ہیں۔ فرق محض یہ ہے کہ ویب سائٹ Selisha.de کا آغاز بسم اللہ سے ہوتا ہے۔

گزشتہ دو سال سے یہ ویب سائٹ مسلمانوں کے لیے روز مرہ زندگی کی ضروریات فراہم کر رہی ہے اور اس کا اشتہاری نعرہ ہے ’ہر مسلمان کے دل کو بھانے والی اشیاء‘۔

جرمنی میں آباد اکثر مسلمان اپنے طرز زندگی پر قائم نظر آتے ہیںتصویر: Getty Images

اس آن لائن شاپ پر خوبصورت رنگوں کے ہیڈ اسکارفس اوراذان سنانے والی چمکیلی گھڑیوں سے لے کر وہ کمپاس تک بھی موجود ہے، جو قبلہ کا رُخ معلوم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سلیم رائید کاروباری ذہن کے مالک ہیں اور اپنی مسلم برادری کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اس نے ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی ’مسلم ٹیکسی‘ کے نام سے بھی ایک سروس متعارف کروائی ہے، جس میں ہیمبرگ کے مسلمان باشندے ایک ہی ٹیکسی میں دیگر مسافروں کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔

ویب سائیٹ کی مدد سے مسلم نوجوان اپنی عبادات بھی کر سکتے ہیںتصویر: AP

ہر چیز اسلام کے مطابق

سلیم اور اُس کی فیملی شروع شروع میں اس کا یقین نہیں رکھتی تھی کہ ان کی آن لائن شاپ کامیاب ہو گی۔ تاہم دو سال ہی کے عرصے میں یہ ایک بہت ہی کامیاب بزنس بن گیا ہے۔ اس شاپ سے نجی اور پیشہ ور افراد سب ہی اپنی چیزیں بیچ اور دوسری چیزیں خرید سکتے ہیں۔ سلیم رائید یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان کا یہ بزنس سو فیصد اسلامی طور طریقوں کے مطابق ہے۔

مردوں سے زیادہ خواتین

سلیم رائید کی انٹر نیٹ شاپنگ ویب سائیٹ Selisha.de پر مردوں سے زیادہ خواتین کے لیے پُر کشش اشیاء دستیاب ہیں۔ یہاں پلاسٹک کی ڈمی رنگ برنگے لباس پہنے دکھائی دیتی ہے، جسے دیکھ کر اچھی طرح اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ لباس کیسا ہو گا۔

جرمنی کے علاقے رائن لینڈ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک ہاؤس وائف ’فاطمہ‘ بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلیم رائید کی اس انٹرنیٹ شاپ نے مسلم خواتین کی زندگی بہت آسان کر دی ہے۔ ہر طرح کی چیزیں انہیں بغیر بازاروں کے چکر لگائے گھر بیٹھے مل جاتی ہے۔ وہ خاص طور سے اسلامی ادب اور ارکان اسلام سے متعلق کتابوں کی دستیابی سے بہت خوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ Selisha.de دراصل Ebay سے کہیں زیادہ واضح اور پُر کشش ہے۔

A.Cizmecioglu/S.J.Hofmann/km/aa

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں