1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’آپ کا تعلق یہاں سے ہے‘

22 جولائی 2017

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے اپنے ایک تازہ بیان کے ذریعے ترکی اور جرمنی کے مابین تازہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔  انہوں نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’ آپ کا تعلق یہاں سے ہے‘‘۔

تصویر: picture-alliance/dpa/M. Kappeler

بلڈ اخبار میں جرمن وزارت خارجہ کے شائع ہونے والے ایک خط میں وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا، ’’ہم ہمیشہ سے ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں کیونکہ ہمیں علم ہے کہ ان دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات آپ کے لیے ضروری ہیں۔‘‘ گابریئل نے مزید کہا کہ جرمن حکومت بغیر کسی وجہ کےاپنے شہریوں کی گرفتاری کے خلاف ہے، ’’ ہمیں اپنے شہریوں کو لازمی تحفظ دینا ہے‘‘۔

گابریئل نے ترک اور جرمن شہریوں کے مابین دوستی کو ایک ’انمول خزانے‘ سے تعبیر کیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/K. Nietfeld

 

 

 اس  موقع پر انہوں نے جرمنی میں مقیم ترک نژاد شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جرمنی اور ترکی کے سیاسی تعلقات چاہے جتنے بھی پیچیدہ ہو جائیں ایک بات واضح ہے کہ جرمنی کے ترک نژاد لوگوں کا تعلق ہم سے ہے۔ اس سے قطع نظر کے آپ کے پاس جرمن پاسپورٹ ہے کہ نہیں۔‘‘

زیگمار گابریئل کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا کہ جب ابھی برلن حکومت کی جانب سے ترکی کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیے ہوئے اڑتالیس گھنٹے بھی نہیں گزرے ہیں۔

 

جرمنی نے ترک صدر کی درخواست مسترد کر دی

جرمنی اپنے ہاں ’دہشت گردوں‘ پر توجہ دے، ترک صدر ایردوآن

 

 

’بلڈ‘ کی آج  ہفتے کی  اشاعت میں شائع ہونے والے اس خط میں گابریئل نے ترک اور جرمن شہریوں کے مابین دوستی کو ایک ’انمول خزانے‘ سے تعبیر کیا ہے۔ جرمنی میں ترکی پس منظر کےتقریباً تین ملین افراد آباد ہیں۔

ایک ترک عدالت کی جانب سے انسانی حقوق کے چھ کارکنوں کی مدت حراست میں توسیع کے فیصلے بعد برلن اور انقرہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ان گرفتار شدگان میں ایک جرمن شہری پیٹر اشٹؤڈنر بھی شامل ہیں۔

 

ترکی اور جرمنی کے کشیدہ تعلقات کی وجہ کیا ہے؟

03:12

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں