1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ابھرتی اقتصادیات کے ملکوں کی پانچویں سَمِٹ آج سے

26 مارچ 2013

جنوبی افریقی شہر ڈربن میں پانچ ابھرتی اقتصادیات کے حامل ملکوں کی تنظیم برِکس (BRICS) کا پانچواں سالانہ اجلاس آج منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ تنظیم کے رکن ملکوں میں روس، چین، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

Bildnummer: 59431182 Datum: 24.03.2013 Copyright: imago/Xinhua Police attend a security meeting in Durban, southeastern port city of South Africa, March 24, 2013, ahead of the fifth BRICS summit which will be held on March 26-27 here. (Xinhua/Li Qihua) SOUTH AFRICA-DURBAN-BRICS SUMMIT-SECURITY PUBLICATIONxNOTxINxCHN xns x0x 2013 quer 59431182 Date 24 03 2013 Copyright Imago XINHUA Police attend a Security Meeting in Durban southeastern Port City of South Africa March 24 2013 Ahead of The Fifth BRICS Summit Which will Be Hero ON March 26 27 Here XINHUA left South Africa Durban BRICS Summit Security PUBLICATIONxNOTxINxCHN xns x0x 2013 horizontal
BRICS Gipfel Durban Südafrika März 2013تصویر: imago stock&people

جنوبی افریقی شہر ڈربن میں ابھرتی اقتصادیات کے پانچ ملکوں کی تنظیم برِکس کی اعلٰی قیادت سربراہی اجلاس میں شریک ہو رہی ہے۔ اجلاس میں چین کے صدر شی جِن پِنگ، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، روسی صدر ولادی میر پوٹین اور برازیل کی خاتون صدر ڈیلما روسیف کے علاوہ میزبان ملک جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما شریک ہیں۔ اس کانفرنس میں ایجنڈے پر سب سے اہم موضوع عالمی اقتصادی صورت حال پر غور کرنا ہے۔ پانچ ملکوں کے لیڈران عالمی معاشی اداروں میں جاری اصلاحاتی عمل پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

پانچویں برِکس سمٹ جنوبی افریقی شہر ڈربن میں ہو رہی ہےتصویر: Reuters

ڈربن شہر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق برِکس سمٹ کے ایجنڈے پر سب سے اہم موضوع ایک اکنامک ڈیویلپمنٹ بینک کو قائم کرنا خیال کیا گیا ہے۔ اس ادارے کے ذریعے پانچ ملک اپنے ملکوں کے اندر تشکیل پاتے سماجی و معاشی ڈھانچے کو مزید فعال کر سکیں گے۔ اسی ادارے سے غریب اور ترقی پذیر ملکوں کی معاونت بھی کی جا سکے گی۔ گزشتہ ماہ ایک جنوبی افریقی سفارت کار نے کہا تھا کہ برِکس تنظیم اس مقصد کے لیے پچاس ارب ڈالر مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس بینک کے قیام کے حوالے سے چینی صدر شی جن پینگ بھی حوصلہ افزاء اشارہ دے چکے ہیں۔

پانچویں برکس سمٹ کا میزبان شہر ڈربن ہےتصویر: imago stock&people

اس ترقیاتی بینک کے صحیح اغراض و مقاصد کا وضع کرنا ابھی باقی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ژاؤشو (Ma Zhaoxu) کا کہنا ہے کہ بینک کے قیام سے برِکس ممالک میں پائیدار ترقی کو سہارا ملنے کے ساتھ ساتھ مالیاتی رسک سے بچنے کے علاوہ غریب افریقی ملکوں کی مالی مدد بھی کی جا سکے گی۔ برکس تنظیم کے معاملات پر نگاہ رکھنے والے برازیلی ماہر اولیور اسٹونکیل (Oliver Stuenkel) کا کہنا ہے کہ بینک کا قیام اصل میں اس تنظیم کے ملکوں کی کمزور ہوتی اقتصادیات کے رد عمل کا نتیجہ ہے۔ اولیور اسٹونکیل کے مطابق برازیل اور جنوبی افریقہ کی معیشت میں کمی کے آثار ہیں تو بھارتی اقتصادیات بھی تھکی تھکی سے دکھائی دیتی ہے اور ان حالات میں برِکس کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ معاشی مشکلات پر قابو پا کر خوشحالی کا سفر جاری رکھ سکتی ہیں۔

گزشتہ برس برِکس سربراہی اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا تھاتصویر: Reuters

برِکس سربراہی اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقی صدر جیکب زُوما کا کہنا ہے کہ ان کا ملک سارے براعظم افریقہ کی نمائدگی کرے گا۔ زوما کا مزید کہنا ہے کہ ماضی کی صدیوں میں براعظم افریقہ کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اور پہلی مرتبہ افریقی براعظم کی مضبوط نمائندگی کا موقع جنوبی افریقہ کو حاصل ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ابھرتی اقتصادیات کی تنظیم میں سن 2011 میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پانچویں سربراہ اجلاس کے حوالے سے جیکب زوما نے یہ بھی کہا کہ برِکس کے فورم پر بات چیت کے دن ختم ہو گئے ہیں اور تنظیم نے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کا اُصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جنوبی افریقی صدر کے مطابق برِکس ممالک کے درمیان گزشتہ برس تجارتی تعلقات میں فروغ دیکھا گیا ہے۔

برِکس تنظیم کے پانچ ملک عالمی اقتصادیات میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ عالمی جی ڈی پی میں ان کا حصہ 25 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی 40 فیصد آبادی بھی انہیں پانچ ملکوں میں بستی ہے۔ ان ملکوں کی تنظیم کا قیام چار برس قبل عمل میں آیا تھا۔

ابھرتی معیشتوں کے حامل ملکوں کی سمٹ میں شرکت کے علاوہ روس اور چین کی لیڈر شپ جنوبی افریقی شہر پریٹوریا بھی جائے گی۔ پریٹوریا کے شہر میں جنوبی افریقی حکومت کام کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کے لیڈران پریٹوریا میں خصوصی ملاقات کے دوران دفاع، توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اہم معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ ڈربن میں برِکس تنظیم کے اجلاس میں کل 19 لیڈران شرکت کریں گے۔ ان میں کئی افریقی ملکوں کے سربراہان حکومت و مملکت بھی ہیں۔

(ah/zb(AFP

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں