1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اب بھی روزانہ دو سو نئے تارکین وطن جرمنی آ رہے ہیں

شمشیر حیدر23 مارچ 2016

یورپی یونین کے ترکی کے ساتھ معاہدے اور بلقان کی ریاستوں کی طرف سے اپنی قومی سرحدیں بند کیے جانے کے بعد جرمنی میں نئے تارکین وطن کی آمد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ تاہم اب بھی ہر روز دو سو نئے پناہ گزین جرمنی آ رہے ہیں۔

Österreich Flüchtlinge an der Grenze zu Deutschland
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Kneffel

خبر رساں ادارے روئٹرز کی جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جرمنی میں روزانہ بنیادوں پر آنے والے نئے تارکین وطن کی تعداد اب دو سو کے قریب رہ گئی ہے، جو ماہانہ قریب چھ ہزار بنتی ہے۔

میرکل نے بالآخر مہاجرین دوست پالیسی پر یوُ ٹرن لے لیا

یورپ میں پناہ کے متلاشیوں میں اڑتالیس ہزار پاکستانی بھی

حالیہ عرصے میں آسٹریا اور بلقان کی متعدد ریاستوں نے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں، جس کے بعد تارکین وطن کے لیے یونان سے جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک پہنچنا مزید مشکل ہو گیا تھا۔

ان اقدامات کے اثرات پناہ کی تلاش میں جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں کمی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ وفاقی جرمن پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں اب تک 4587 تارکین وطن جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق ہر روز اوسطاﹰ 208 نئے تارکین وطن جرمنی کی ریاستی حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔

’ہم واپس ترکی نہیں جانا چاہتے‘

02:29

This browser does not support the video element.

آج 23 مارچ بروز بدھ جرمنی کے شہر پوٹسڈام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز محض 99 تارکین وطن جرمنی میں داخل ہوئے۔ ان تارکین وطن میں سے 65 افراد جنوبی جرمن صوبے باویریا پہچنے تھے۔

اس کے مقابلے میں پندرہ فروری تک روزانہ دو ہزار سے زائد پناہ گزین جرمنی آ رہے تھے۔ وسط فروری کے بعد تارکین وطن کی جرمنی آمد میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔ چھ مارچ تک یہ روزانہ تعداد دو ہزار سے کم ہو کر محض تین سو رہ گئی تھی۔

جرمن پولیس کے مطابق فروری کے مہینے میں یومیہ اوسطاﹰ تیرہ سو سے زائد تارکین وطن جرمنی آئے جب کہ جنوری کے مہینے میں مجموعی طور پر 65 ہزار سے زائد پناہ کے متلاشی افراد جرمنی پہنچے تھے۔ یومیہ بنیادوں پر یہ اوسط قریب دو ہزار بنتی تھی۔

سال 2015ء میں مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد تارکین وطن جرمنی پہنچے تھے۔ گزشتہ برس کے آخری تین مہینوں کے دوران یومیہ سات ہزار سے زائد تارکین وطن جرمنی آئے تھے۔

دوسری جانب موجودہ صورت حال میں تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد یونان میں پھنس کر رہ گئی ہے۔ ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق غیر قانونی طور پر یونان آنے والے تمام پناہ گزینوں کو واپس ترکی بھیج دیا جائے گا۔ اتوار کے روز سے یونانی حکام نے بحیرہ ایجیئن عبور کر کے یونانی جزیروں پر پہنچنے والے تمام تارکین وطن اور مہاجرین کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔

ایتھنز حکومت نے ابھی تک واضح نہیں کیا کہ تارکین وطن کی ترکی ملک بدری کا عمل کب شروع کیا جائے گا۔ یونانی حکام کے مطابق اس ضمن میں انہیں عملی اور قانونی دشواریوں کے علاوہ وسائل کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

درجنوں پاکستانی تارکین وطن یونان سے ترکی ملک بدر

رضاکارانہ طور پر واپس جاؤ، بائیس سو یورو ملیں گے

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں