اب تک کا بہترین امریکی صدر کون ؟
18 فروری 2017امریکا میں صدور کے دن سے قبل رواں ہفتے کے آخر میں سی سپین ٹیلیویژن نیٹ ورک کی جانب سے کیا جانے والا یہ اس طرز کا تیسرا سروے تھا۔ سی سپین کی جانب سے ایک بیان میں امریکا کی رائس یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ڈوگلاس برنکلے نے کہا، ’’ ایک بار پھر لنکن، واشنگٹن اور روزویلٹ ہی امریکی صدور کی فہرست میں سب سے اونچے مرتبے پر فائز ہوئے ہیں اور ایسا ہونا بھی چاہئے۔ اوباما نے اس فہرست میں بارہویں نمبر پر جگہ پائی ہے اور یہ بہت متاثر کن ہے۔‘‘
اس طرز کا پہلا سروے سن 2000 اور دوسرا سن 2009 میں کروایا گیا تھا۔ مورخین کی آراء پر مبنی ان جائزوں میں 91 تاریخ دانوں سے 43 سابق امریکی صدور کی دس بہترین قائدانہ صفات کے تناظر میں درجہ بندی کرنے کو کہا گیا تھا۔ باراک اوباما کو جنہوں نے آٹھ سال امریکا کے صدر رہنے کے بعد رواں برس جنوری میں اقتدار ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کیا، اس سروے میں ’’ سب کے لیے برابر انصاف کی ترغیب‘‘ کی درجہ بندی میں تیسرے جبکہ ’’ کانگریس کے ساتھ تعلقات‘‘ کے زمرے میں انتالیسویں درجے پر رکھا گیا۔
اس حوالے سے ہاورڈ یونیورسٹی کی تاریخ کی پروفیسر ایڈنا گرین میڈفورڈ کا کہنا تھا، ’’ شائد لوگوں کا خیال ہو کہ اوباما صدارت چھوڑنے کے فوراﹰ بعد ہی بطورِ سابق امریکی صدر اعلی درجے کی رینکنگ پر فائز ہو جائیں گے لیکن تاریخ دان ماضی کو فاصلے سے دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اوباما کی وراثت کو صرف وقت ہی ظاہر کرے گا۔ سروے میں اینڈریو جانسن، فرینکلن پیئرس اور جیمز بوخانن بد ترین امریکی صدور قرار پائے۔ امریکی صدور کی اس درجہ بندی میں ولیم ہنری ہیریسن سے بھی کم تر رہے جو فقط ایک ماہ کے لیے صدارت کے عہدے پر فائز رہے تھے۔