1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اجمل قصاب پاکستانی ہی ہے: شیری رحمان

خبر رساں ادارے7 جنوری 2009

پاکستانی نجی ٹیلی ویژن چینل ’جیو‘ کے مطابق پاکستان کی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شیری رحمان نے یہ بات تسلیم کرلی ہے کہ ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث اجمل قصاب کا تعلق پاکستان ہی سے ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ اجمل قصاب پاکستانی باشندہ ہےتصویر: AP

بھارت نے منگل کو پاکستان کو حالیہ ممبئی حملوں کے تعلق سے اہم معلومات فراہم کی تھیں اور پاکستان نے ان معلومات کی فراہمی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

بھارتی حکام نے ان افراد کی تصویریں جاری کیں جنہوں نے ممبئی حملوں میں حصّہ لیا تھاتصویر: AP

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جو بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں اُن کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا اور یہ کہ ممبئی حملوں کی مکمل تحقیقات کے حوالے سے بھارت کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بھارتی حکام کے مطابق ممبئی حملوں میں دس عسکریت پسندو ں نے حصّہ لیا تھاجن میں کم از کم 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گُزشتہ برس چھبیس نومبر کو ہونے والے ان حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور پانچ برسوں سے جاری جامع مزاکراتی امن عمل بھی متاثر ہوگیا۔

کشیدہ تعلقات کے باعث بھارت نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہء پاکستان بھی منسوخ کردیا۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی پاکستان نے بھی ممبئی حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی تھی۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں