1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اداکارہ کیرا نائٹلی اور جیمز رائٹن شادی کے بندھن میں

6 مئی 2013

خوبرُو انگریز اداکارہ کیرا نائٹلی نے جنوبی فرانس میں انتہائی خفیہ انداز میں شادی رچا لی ہے۔ شادی کی تقریب میں بہت تھوڑے سے افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان کے شوہر کا نام جیمز رلائٹن ہے۔

تصویر: picture-alliance/dpa

جنوبی فرانس کے قصبے مازاں (Mazan) کے میئر ایمی ناویلو نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز حسین اداکارہ کیرا نائٹلی نے اپنے ہم وطن موسیقار جیمز رائٹن کے ساتھ شادی کا بندھن باندھ لیا ہے۔ میئر ناویلو کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی۔ کل پندرہ مہمان شریک تھے۔ بعض دوسرے ذرائع نے مہمانوں کی تعداد دس بیان کی ہے۔ مہمانوں کا تعلق جوڑے کے خاندانوں سے تھا۔ شادی کے بارے میں میئر ناویلو نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا۔

کیرا نائٹلی کے کریڈٹ پر بے شمار کامیاب فلمیں ہیںتصویر: picture alliance / dpa

پانچ ہزار آبادی کے قصبے مازاں میں کیرا نائٹلی کے والدین کا ذاتی مکان بھی ہے۔ یہ قصبہ جنوبی فرانس کے علاقے واکلُوز (Vaucluse) میں واقع ہے۔ وہ یہ مکان تعطیلات کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ مازاں کے میئر کے مطابق عروسی جوڑے میں برطانوی اداکارہ بہت سج دھج رہی تھیں۔ میئر ناویلو نے نائٹلی کی سادہ طبیعت کی بھی بہت تعریف کی۔ شادی کی رجسٹریشن کے بعد مہمانوں کے لیے پرتکلف استقبالیے یا ریسیپشن کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

جیمز رائٹن اور کیرا نائٹلی کا رومان سن 2011 سے جاری تھا، جو اب شادی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ نائٹلی اور رائٹن نے گزشتہ برس ہی اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ منگنی کے بعد کیرا نائٹلی نے کہا تھا کہ وہ بڑی شادی کی تقریبات کی قائل نہیں ہے اور منگنی کے بعد کے عرصے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے۔ کیرا نائٹلی کی یہ پہلی شادی ہے اور اس سے قبل وہ جیمی ڈورمین اور روپرٹ فرینڈ نامی اداکاروں کے ساتھ افیئر کا تذکرہ عام ہوا تھا۔

کیرا نائٹلی پائریٹس آف دی کریبیئن فلم سیریز سے بہت مقبول ہوئیں تھیںتصویر: AP

کیرا نائٹلی اٹھائیس برس کی ہیں اور وہ ماڈلنگ اور اداکاری میں عالمی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکاری کا آغاز سن 1995 میں صرف دس برس کی عمر سے شروع کر دیا تھا۔ سن 2008 میں معتبر میگزین فوربز نے نائٹلی کو ہالی ووڈ اور انگلش فلم انڈسٹری کی دوسری سب سے مہنگی اداکارہ قرار دیا تھا۔ نائٹلی کو اکیڈیمی ایوارڈ کے نامزدگی حاصل ہو چکی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر کئی نامی گرامی فلمیں ہیں۔ ان میں خاص طور پر پائریٹس آف دی کریبیئن (Pirates of the Caribbean) فلم سیریز نمایاں ہے۔

جیمزنکولس رائٹن کا تعلق انگلستان کے علاقے سے ہے۔ رائٹن کی عمر 29 برس ہے اور وہ پچیس اگست سن 1983 میں پیدا ہوا تھا۔ ان دنوں وہ لندن کے جدید موسیقی کے ایک مقامی بینڈ کلیکسنز (Klaxons) کے ساتھ منسلک ہے۔ وہ کی بورڈ خاص طور پر بجاتا ہے۔ اے لیول کا امتحان پاس کرنے کے بعد رائٹن نے کارڈیف یونیورسٹی میں ہسپانوی زبان و ادب اور سیاسیات کے مضامین کے ساتھ مزید تعلیم حاصل کی۔

(ah/sks(AFP

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں