1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ازبکستان میں تاشقند ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ

28 ستمبر 2023

دھماکے سے متعلق فوٹیج میں تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پاس ایک گودام سے دھواں اور بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔

Usbekistan | Tashkent International Airport
تصویر: Valery Sharifulin/TASS/dpa/picture alliance

ازبکستان کے شہر تاشقند میں جمعرات کی صبح ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پاکستان سے ازبکستان تک ریلوے لائن کا منصوبہ کتنا قابل عمل؟

ازبک نیوز ویب سائٹ داریو نے ہنگامی حالات کی وزارت کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اسلام کریموف کے پاس ایک گودام میں پیش آیا۔

ازبکستان میں دستوری ترمیمی منصوبہ، صدارت کی مدت میں توسیع

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں رات کے دوران آسمان میں آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

ہنگامی حالات کی وزارت نے کہا کہ دھماکے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے البتہ فائربریگیڈ عملے نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

کھانسی کی بھارتی دوا سے ازبکستان میں بھی 18بچے ہلاک

وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا، ''آگ کے دائرے کو کم کیا جا رہا ہے۔ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔''

کرغزستان اور تاجکستان میں سرحدی جھڑپیں: تقریباً 100 ہلاک

جائے وقوعہ پر ہنگامی سروسز موجود

داریو نے رپورٹ کیا کہ فائر سروسز اور امدادی ٹیم کے درجنوں اہلکار اور گاڑیاں گودام تک پہنچ چکی ہیں۔

وزارت صحت نے ٹیلی گرام پر لکھا، ''ابھی تک کوئی بھی شدید طور پر زخمی نہیں ہے۔ ابھی، ڈاکٹر تمام ضروری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔''

اس نے مزید کہا، ''حادثے کی جگہ اور آس پاس کے اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے لوگوں کو ہنگامی طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔''

خستہ حال آلات اور حفاظتی معیارات کی ناقص پابندی کی وجہ سے ازبکستان میں اس طرح کے حادثات عام ہیں، تاہم اتنی شدت کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

ازبکستان کو افغان مہاجرین قبول نہیں

03:34

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں