You need to enable JavaScript to run this app.
Manage privacy settings
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
زبان منتخب کریں
ur
اردو
Albanian
Shqip
Amharic
አማርኛ
Arabic
العربية
Bengali
বাংলা
Bosnian
B/H/S
Bulgarian
Български
Chinese
(Simplified) 简
Chinese
(Traditional) 繁
Croatian
Hrvatski
Dari
دری
English
English
French
Français
German
Deutsch
Greek
Ελληνικά
Hausa
Hausa
Hindi
हिन्दी
Indonesian
Indonesia
Kiswahili
Kiswahili
Macedonian
Македонски
Pashto
پښتو
Persian
فارسی
Polish
Polski
Portuguese
Português para África
Portuguese
Português do Brasil
Romanian
Română
Russian
Русский
Serbian
Српски/Srpski
Spanish
Español
Turkish
Türkçe
Ukrainian
Українська
Urdu
اردو
learngerman.dw.com
پر جرمن سیکھیں
learngerman.dw.com
پر جرمن سیکھیں
لائیو ٹی وی
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
اسامہ کی ہلاکت
11.05.2011
11 مئی 2011
خبریں، جائزے اور رپورٹیں
لنک کاپی کریں
تصویر: AP
اشتہار
رپورٹیں سیکشن پر جائیں
رپورٹیں
ایبٹ آباد میں تباہ ہونے والے امریکی ہیلی کاپٹر کا جائزہ نہیں لیا، چین
چین نے ایسی تمام تر خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ اسے پاکستانی حکومت نے اس ہیلی کاپٹر کے معائنے کی اجازت دی تھی، جو اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی کارروائی میں تباہ ہو گیا تھا۔
افغانستان کی صورتحال بہتر جبکہ پاکستان کی پیچیدہ، جان کیری
امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں سیاسی مصالحت کی کوششوں کی کامیابی کی امید پیدا ہوئی ہے لیکن دوسری طرف ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پیچیدہ اور مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
اسامہ کی ہلاکت کے بعد، پاکستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا مطالبہ
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد جنوبی ایشیا میں امریکی فوجی مداخلت کے بارے میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ افغانستان میں ایک لاکھ امریکی فوجی دہشت گردی کےخلاف جاری ’مہنگی ترین جنگ‘ لڑ ر ہے ہیں۔
اسامہ کی پاکستان میں موجودگی، کچھ لوگوں کو علم تھا، مائیک راجرز
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن مائیک راجرز نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں شاید کچھ لوگوں کو معلومات تھیں تاہم ایسا نہیں کہ بن لادن اسلام آباد حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں نے پناہ دے رکھی تھی۔
اسامہ کے رشتہ داروں سے انکوائری کے لیے امریکی درخواست نہیں پہنچی، پاک وزارت خارجہ
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے رشتہ داروں تک رسائی کے حوالے سے واشنگٹن حکومت نے کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی ہے۔ اسامہ کے تین بیویاں اس وقت پاکستانی حکام کی حراست میں ہیں۔
کیا پاکستان اتحادی ملک ہے؟ فیصلہ کرنا ضروری ہے، جان بوئنر
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کےاسپیکر نے کہا ہے کہ اب پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں کے لیے یہ فیصلہ کرنا ضرروی ہو گیا ہے کہ آیا دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ’اصل اتحادی‘ ہیں یا نہیں۔
ایبٹ آباد آپریشن درست فیصلہ تھا، وائٹ ہاؤس
امریکہ نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے پر معذرت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی ، جس کے لیے معافی مانگی جائے۔
اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاک امریکہ تعلقات
اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کی کوشش پہلی بھی کی گئی لیکن اس مرتبہ امریکی حکومت کی حکمت عملی کچھ مختلف تھی۔
اسامہ کی ہلاکت امن کی طاقتوں کے لیے فتح ہے، میرکل
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت امن کی طاقتوں کے لیے فتح ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے انتہاپسندی کی شکست کا مطلب نہیں نکلتا۔
بن لادن کی ہلاکت مشترکہ آپریشن کا نتیجہ نہیں تھی، زرداری
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اسامہ بن لادن کی پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں ایک خصوصی آپریشن میں ہلاکت کے حوالے سے اپنے ملک کا دفاع کیا ہے۔
اسامہ بن لادن کی آخری رسومات
امریکی فوج کی طرف سے اسامہ بن لادن کی آخری رسومات اسلامی شعائر کے مطابق ادا کرنے کے بعد اس کی لاش کو پیر کے روز سمندر بُرد کردیا گیا۔
اسامہ کے مرنے سے دنیا محفوظ ہو گئی، اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو سراہتے ہوئے، اسے امریکہ کے لیے اچھا دِن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب دنیا محفوظ اور بہتر ہو گئی ہے۔
القاعدہ: اسامہ بن لادن کے بعد
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دہشت گرد گروہ القاعدہ کی صورت حال پر تبصرے جاری ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ لادن نے اسے ایک بکھرے ہوئے گروپ کی مانند پیچھے چھوڑا ہے۔
بن لادن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوئٹہ میں ریلی
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس کے چاہنے والوں نے ریلی کا انعقاد کیا۔ انہوں نے واشنگٹن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی پرچم بھی نذرآتش کیا۔
مغربی دنیا اور پاکستان میں جوابی حملوں کا خوف
القاعدہ کے رہنما بن لادن کی ہلاکت پر دنیا بھر کے رہنما اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں لیکن مغربی دنیا میں آج پیر کو یہ خطرات بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے کہ القاعدہ نیٹ ورک مغربی اہداف پر جوابی حملوں کی کوششیں کر سکتا ہے۔
اسامہ پر حملے کے وقت، پاکستانی ریڈارز جام کر دیے گئے تھے
پاکستان کے شمال مشرقی صوبے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کے ٹھکانے پر امریکی حملے سے قبل تمام پاکستانی ریڈارز کو جام کر دیا گیا تھا۔
اسامہ کی ہلاکت، خیبر پختونخوا میں ردعمل
صوبہ خیبر پختونخوا کی سیکولر سیاسی جماعتوں نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کودنیا کا بڑا دہشت گرد قراردیا ہے جبکہ دینی سیاسی جماعتوں نے امریکہ کے اس اقدام کو پاکستان کی آزادی اور خود مختاری میں مداخلت قرار دیا ہے۔
اسامہ بن لادن کی زندگی
اسامہ بن لادن پچاس سے زیادہ بہن بھائیوں میں سے ایک تھا۔ سعودی عرب کے ایک امیر ترین گھرانے سے تعلق رکھنے والے بن لادن نے جدہ میں واقع کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی۔
اسامہ بن لادن: ايک شخصی خاکہ
اُن کے نام سے تو ہر شخص واقف تھا ليکن بہت کم ہی لوگوں نے اُنہيں ديکھا تھا۔ امريکہ نے اُنہيں دنيا کا خطرناک ترين دہشت گرد قرار ديا تھا۔
بن لادن کی ہلاکت: پاکستان میں سرکاری ردعمل
امریکی صدر باراک اوباما کے بعد پاکستان نے بھی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی فوجی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
بن لادن کی موت پر امریکہ میں خوشی کا سماں
اسامہ بن لادن کی امریکی کمانڈوز کے ہاتھوں ہلاکت کی اچانک خبر ملنے کے بعد پیر کو صبح سویرے سے ہی امریکی شہروں واشنگٹن اور نیو یارک میں یکدم خوشیاں منائی جانے لگیں اور عام شہری بہت بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
اسامہ بن لادن کی موت پر عالمی رد عمل
اسامہ بن لادن کی موت پر دنیا بھر کے لیڈروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ،جرمنی، روس، فرانس، ترکی، برطانیہ، پاکستان، افغانستان اور یمن نے اسامہ بن لادن کی موت کا خیر مقدم کیا ہے۔
نیٹو اور قذافی دونوں کے خلاف جنگ کی جائے، الظواہری
اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کے دوسرے اہم ترین رہنما ایمن الظواہری نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ لیبیا میں داخلے کی صورت میں امریکہ اور نیٹو کے خلاف جنگ کی جائے۔
اسامہ مسلح نہیں تھا، وائٹ ہاؤس
امریکہ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کمانڈو آپریشن کے دوران مسلح نہیں تھا، تاہم اس نے گولی لگنے سے قبل مزاحمت کی۔ گرفتاری کے بجائے بن لادن کی ہلاکت امریکہ پر تنقید کا سبب بھی بنی ہوئی ہے۔
پاکستان میں اسامہ کے سپورٹ نیٹ کا پتہ چلانے کی کوششیں
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کو معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ سے حاصل ہونے والے شواہد سے مدد لی جا رہی ہے۔
پاکستان اسامہ بن لادن کو مطلع کر سکتا تھا، لیون پینیٹا
امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے اسلام آباد کو اعتماد میں نہ لینے کی وجہ امریکی حکام کا یہ شبہ تھا کہ وہ اس کے بارے میں القاعدہ کے سربراہ کو مطلع کر سکتے ہیں۔
القاعدہ امریکی ٹرینوں کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، امریکی حکام
پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والی خفیہ معلومات سے دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق القاعدہ نیٹ ورک امریکی ٹرینوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
’ہم کبھی نہیں بھولیں گے‘، باراک اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے نیویارک میں دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بننے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام گراؤنڈ زیرو کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں پھول چڑھائے اور تقریباﹰ دس برس پہلے ہلاک ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاکستان امریکی اتحاد سے علیحدہ ہو جائے، مذہبی جماعتوں کا مطالبہ
پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی افواج کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ سے اتحاد ختم کردے۔
امریکہ عسکری موجودگی کم کرے، پاکستانی فوج
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں فوجیوں کی تعداد کم سے کم کرے۔ فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایبٹ آباد حملے کی طرز پر آئندہ کوئی کارروائی ہوئی تو امریکہ کے ساتھ تعاون کا ’جائزہ‘ لیا جا سکتا ہے۔
اسامہ کی ہلاکت کی تصاویر جاری نہیں کی جائیں گی، اوباما
امریکی صدر باراک اوباما نے فیصلہ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی تصاویر جاری نہیں کی جائیں گی۔ اوباما کے مطابق اس سے قومی سلامتی سے متعلق خطرات پیدا ہوسکتے ہیں اور امریکہ اپنی کامیابی کی تشہیر نہیں چاہتا۔
اسامہ کا پتہ لگانے میں ناکامی سب کی غلطی ہے، گیلانی
بین الاقوامی دباؤ اور تنقید کے تناظر میں پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کا پتہ لگانے میں ناکامی کا الزام صرف پاکستان پر نہیں رکھا جا سکتا۔
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے امریکی آپریشن جائز تھا، نیٹو سربراہ
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لیے امریکی آپریشن درست تھا۔ راسموسن نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں اضافہ کرے۔
امریکی حملہ: پاکستانی فوج پر اندرون ملک تنقید
دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت نے پاکستان کے خلاف تنقید کا راستہ کھول دیا ہے۔ اب اندرون ملک فوج کے کردار پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید رپورٹیں
ملتے جلتے موضوعات سیکشن پر جائیں
ملتے جلتے موضوعات
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ
پاکستان اور چین کے مابین حالیہ سفارتی کشیدگی کی وجہ کیا ہے؟
چینی شہریوں کی حفاظت کے معاملے پر بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں بظاہر سرد مہری پائی جاتی ہے۔
ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں
پاکستان
پاکستان: شدید اسموگ کے سبب کھلی فضا میں سرگرمیوں پر پابندی
پاکستان: شدید اسموگ کے سبب کھلی فضا میں سرگرمیوں پر پابندی
پاکستان سے مزید
ایشیا
بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
ایشیا سے مزید
یورپ
جرمنی میں قبل از وقت انتخابات تیئیس فروری کو کرانے پر اتفاق
جرمنی میں قبل از وقت انتخابات تیئیس فروری کو کرانے پر اتفاق
یورپ سے مزید
مشرق وسطیٰ
اسلامی تاریخ کی اہم جنگ قادسیہ کے مقام کا پتہ چل گیا
اسلامی تاریخ کی اہم جنگ قادسیہ کے مقام کا پتہ چل گیا
مشرق وسطیٰ سے مزید
ہوم پیج پر جائیں
اشتہار