1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسافروں کے سفری دباؤ کو کم کرنے کے لیے کتوں کی خدمات

9 اپریل 2024

استنبول ایئرپورٹ پر مسافروں کا سفری اسٹریس دور کرنے کے لیے پانچ تربیت یافتہ تھراپسٹ کُتے تعینات کیے گئے ہیں۔ شدید ذہنی دباؤ کے شکار مسافر ان کتوں کو سہلا کر، انہیں گدگدا کر اپنا اسٹرس دور کر سکتے ہیں۔

استنبول ایئرپورٹ پر انتہائی اسٹریس میں نظر آنے والے مسافروں کا ذہنی دباؤ دور کرنے پر مامور کیا گیا ہے
استنبول ایئرپورٹ پر انتہائی اسٹریس میں نظر آنے والے مسافروں کا ذہنی دباؤ دور کرنے پر مامور کیا گیا ہےتصویر: Umit Bektas/REUTERS

دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ،استنبول ایئرپورٹ پرپانچ نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ یہ تعیناتیاں ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کا سفری تناؤ دور کرنے کے لیے کی گئی ہیں تاہم یہ اہم کام انسان نہیں بلکہ تربیت یافتہ کُتے انجام دیں گے۔ ان کتوں کو باقاعدہ  تھراپسٹ بنانے کی تربیت دی جاتی ہے اور جب وہ تربیت یافتہ بن جاتے ہیں تب انہیں استنبول ایئرپورٹ پر انتہائی اسٹریس میں نظر آنے والے مسافروں کا ذہنی دباؤ دور کرنے پر مامور کیا جاتا ہے۔

استنبول ائر پورٹ کا ایک منظر، مسافر تھراپی ڈاگ کو پیار کرتے ہوئےتصویر: Umit Bektas/REUTERS

وہ مسافرجو ہوائی اڈے سے ہوائی جہازمیں سوار ہونے کے درمیانی عرصہ میں بے چینی محسوس کرتے ہیں، ان کے اعصاب کو پرسکون رکھنے کے لیے ان کتوں کی سروس دستیاب ہے۔ مسافر ان کتوں پر ہاتھ پھیر سکتے ہیں، انہیں گدگدا سکتے ہیں یہاں تک کہ انہیں لپٹا سکتے، انہیں پیار کر سکتے ہیں۔

استنبول کی گلیاں اور خواتین کے محفوظ ہونے کا احساس

استنبول ایئرپورٹ پر ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایسے دو کتوں کوکی اور الیتا سے ملاقات کی۔ یہ ''تھراپی ڈاگ ٹیم‘‘ تربیت حاصل کرنے کے بعد، فروری کے آخر سے ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

استنبول ائیرپورٹ پر مسافر انہیں گدگدا سکتے ہیں ،انہیں لپٹا سکتے اور پیار کر سکتے ہیںتصویر: Umit Bektas/REUTERS

استنبول ایئرپورٹ کے کسٹمرز مینیجرقادر دیمرتاس کہتے ہیں،''ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ کتے محفوظ رہیں اور انہیں ہر طرح کے ماحول کا عادی بنایا جائے یہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے سو فیصد مانوس ہوں۔ ان سب کی انہیں تربیت دی گئی ہے۔‘‘

استنبول کی مساجد میں نماز کے ساتھ فٹنس کا بھی انتظام

ان کتوں کے ٹیم لیڈرکا نام کوکی ہے جو اطالوی نسل ''لاگوٹو روماگنولو‘‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ کتا بہت محنتی ہے لیکن اسے اپنے کام کے دوران وقفہ کرنا پسند ہے اور یہ اکثر اوقات آرام کرنا یا سستانا پسند کرتا ہے۔ کتوں کی اس تربیت یافتہ ٹیم کے جانوروں کے ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ ہرکتا اپنی مرضی سے اپنے کام کے اوقات کے دوران وقفہ کرسکتا ہے۔

اپنے نگرانوں کے ساتھ  باقاعدہ یونیفارمز اور بیجز میں  ہوائی اڈے پر تعینات کتے، تناو کا شکار مسافروں کی تلاش میں ہیںتصویر: Umit Bektas/REUTERS

 ہوائی اڈے پر یہ کتے اپنے نگرانوں کے ساتھ  باقاعدہ یونیفارمز اور بیجز میں نظر آتے ہیں اور ان کے اوقات کار صبح دس تا شام چار بجے ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانب سے مثبت آراء کے بعد کمپنی اس منصوبے کو وسعت دینا چاہتی ہے۔

ن ف/ ک م(اے پی)

ترکی: استبول کا کوڑا اٹھانے والے مہنگائی سے پریشان

01:29

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں