اسرائیلی حملے میں 50 سے زیادہ لبنانی ہلاک
30 جولائی 2006![قانا گاﺅں میں شہری دفاع کا ایک کارکن ملبے میں سے برآمد ہونے والے ایک بچے کی لاش اٹھائے ہوئے](https://static.dw.com/image/2114040_800.webp)
اشتہار
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ شہری آبادی کو پہلے سے خبردار کر دیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ اِس حملے کی ذمہ دار بالآخر حزب اللہ ہے، جس نے اِسی گاﺅں سے اسرائیل پر راکٹ فائر کئے تھے۔ اِس حملے کے بعد شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دارالحکومت بیروت میں سینکڑوں مظاہرین نے وہاں اقوامِ متحدہ کے مشن کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا۔ یہ مظاہرین قانا پر حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اندر پڑے ہوئے ساز و سامان کو بھی نقصان پہنچا۔