1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتمقبوضہ فلسطینی علاقے

اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو قیمت چکانا ہو گی، ٹرمپ

3 دسمبر 2024

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے انتہائی سخت نتائج ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکی دی ہےتصویر: picture-alliance/NurPhoto/J. Arriens

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ 'اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہیں کیا گیا، جس تاریخ کو میں فخر کے ساتھ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالوں گا، تو مشرق وسطیٰ، اور ان ذمہ داروں کے لیے جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا، کو بھاری قیمت چکانی ہو گی۔"

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ "وہ ذمہ داروں کو اس سے زیادہ سخت مار ماریں گے جتنی کہ امریکہ کی طویل اور معلوم تاریخ میں کسی کو پڑی ہو گی۔ یرغمالیوں کو ابھی رہا کرو۔"

اسرائیلی وزیر اعظم اور حماس کے رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

یہ دھمکی سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے سلسلے میں حماس کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد آئی ہے۔

ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے بھرپور حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے، لیکن عالمی سطح پر معاہدے کو یقینی بنانے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی قیدی کی ٹرمپ سے اپیل

ٹرمپ کی یہ دھمکی اسرائیلی حکومت کی جانب سے عمر نیوٹرا کی موت کی تصدیق کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکی اسرائیلی دوہری شہریت رکھنے والے نیوٹرا کی لاش ابھی نہیں ملی ہے۔

چند روز قبل حماس نے اسرائیلی فوج میں خدمات انجام  دینے والے ایڈن الیگزینڈر کی یرغمالی کی ویڈیو جاری کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی آزادی اور دیگر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ٹرمپ سے اقدامات کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم، ایچ آر ڈبلیو

سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملے کرکے تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ تقریباً 100 اب بھی اس کی قید ہیں۔

اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس کی قید سے رہا کرانے وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ بڑھ گیا ہےتصویر: Ammar Awad/REUTERS

امریکہ کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل سے گریز

اسرائیلی حکومت کے مطابق ان کی لاش غزہ میں حماس کے قبضے میں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے نو منتخب امریکی صدر کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

واشنگٹن میں پیر کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ردعمل یا موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے سے معاہدہ ختم کر دیا

حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اب تک کا سب سے مہلک حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں 1208 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ حماس نے حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بنا لیا، جن میں سے کچھ پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ ان میں سے 97 اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ، اسرائیل، جرمنی اور کئی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار کو اقوام متحدہ مستند قرار دیتی ہے۔

ج  ا ⁄  ص ز ( روئٹرز، اے پی، اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں