یارین ایلووچ عرف 'آرٹیفیکس' سات اکتوبر کو اُس اسرائیلی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے آخری ڈی جے تھے، جس پر حماس کے جنگجوؤوں نے سات اکتوبر کو حملہ کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اسٹیج پر دوبارہ پرفارم کرنے سے ان خوفناک لمحات کی تلخ یادوں کا صدمہ کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔