1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل نےآلوس کارنیوال پر پابندی کا مطالبہ کیا

21 فروری 2020

اسرائیل نے بیلجیئم کے شہر آلوس میں گزشتہ برس کارنیوال کی پریڈ میں سامیت مخالف ایک جھانکی دکھانے پر اس برس اس کارنیوال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Belgien Karnevalsumzug in Aalst
تصویر: picture-alliance/Photoshot/Y. Pingfan

بیلجیئم کے صنعتی شہر آلوس میں یہ سالانہ روایتی کارنیوال اسی ہفتے ہونے والا ہے جس پر اسرائیل نے روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ برس کے کارنیوال میں بعض سامیت مخالف فلوٹ کے ذریعے دقیانوسی یہودی تصورات  پیش کرنے کے سبب اس فیسٹیول پر نکتہ چینی  ہوئی تھی، جس کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بھی اسے اپنی عالمی ورثے کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اس سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں گزشتہ برس ہونے والی پریڈ کی ایک جھانکی کی تصویر پوسٹ کی اور اس کی مذمت کرتے ہوئے اس ہفتے ہونے والی پریڈ پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لکھا، "مغربی جمہوریت ہونے کے ناطے بیلجیئم کو اتنی تلخ سامیت مخالفت کے اظہار پر شرمندہ ہونا چاہیے۔ میں حکام سے اس کی مذمت کرنے اور اس نفرت انگیز پریڈ پر روک لگانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔"

کارنیوال دراصل طنز و مزاح کو مختلف رنگ میں پیش کرنے کا تہوار مانا جاتا ہے۔تصویر: Reuters/K. Pfaffenbach

 

آلوس میں یہ سالانہ کارنیوال عہد وسطٰی سے منایا جاتا رہا ہے جس میں اکثر و بیشتر سیاسی و سماجی مسائل پر طنز کرنے والی جھانکیاں پیش کی جاتی رہی ہیں۔ سن 2019 تک یہ کارنیوال  یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل تھا لیکن گزشتہ برس کے اس تنازعے کے بعد عالمی ادارے نے اسے اپنے عالمی ورثے کی فہرست سے خارج کر دیا۔ جو جھانکی تنازعہ کا سبب تھی اس میں یہودیوں کو بڑے عجیب وغریب دقیانوسی انداز میں پیسوں سے بھری تھیلی  کے پاس کھڑے دکھایا گیا تھا۔

لیکن آلوس شہر کے میئر کرسٹوف ڈیہیز نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان کو غیر مناسب اور مبالغہ آرائی سے تعبیر کیا ہے۔ اس فیسٹیول کا آغاز اتوار سے ہورہا ہے جو آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔

اس بار گلابی پیر کے لیے جرمنی کے شہر کولون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اس انداز میں طنز کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ تصویر: Imago Images/Future Image/C. Hardt

 

اس سے قبل اسی ہفتے سامیت مخالفت کے لیے کام کرنے والے یورپی پارلیمان کے ایک رکن نے اس مسئلے پر اپنے خط میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کارنیوال کے اہتمام کرنے والوں سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں نفرت کو جگہ نہیں دی جائے گی۔

آلوس شہر برسلز سے 31 کلو میٹر کے فاصلے پر صوبہ فلیمش میں دریائے ڈنڈر پر  واقع ہے۔ تقریباً پونے تین لاکھ کی آبادی پر مشتمل اس شہر کا کارنیوال یوروپ بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔

ص ز/ ک م (ایجنسیاں)        

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں