1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام آباد: خواتین کاخصوصی تین روزہ کنونشن

24 مئی 2010

پیر 24 مئی سے اسلام آباد میں خواتین کا ایک تین روزہ کنونشن شروع ہو رہا ہے۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے اجلاس کا مقصد دہشت گردی اور تشدد کے شکار علاقوں کی خواتین کی صورتحال پر روشنی ڈالنا ہے۔

تصویر: AP

پاکستانی پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں کی خوایتن کے گروپ ’کاکس‘ کی سیکریٹری جنرل اور حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ نفیسہ شاہ کے مطابق اس اہم اجلاس کا موضوع ہے ’امن، سلامتی اور مصالحت‘ اور اس میں ایسے علاقوں کی خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جائے گی جو شورش زدہ علاقوں میں دہشت گردی اور تشدد سے بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر سے شروع ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کی صوبائی اور وفاقی اسمبلیوں کی اراکین کے علاوہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین، خاص طور سے حقوق انسانی کی سر گرم کارکن بھی شریک ہوں گی۔ اسلام آباد منعقدہ اس کانفرنس میں بھارت سمیت سارک ممالک کی خواتین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

پلکستانی قومی اسمبلی کی سپیکر: فہمیدہ مرزا: فائل فوٹوتصویر: AP

پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی صوبے خیبر پختون خوا کی خواتین دہشت گردی اور تشدد کے واقعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اس صوبے کی حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کی ایک پارلیمانی رکن جمیلہ گیلانی نے اس کانفرنس کے حوالے سے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم اجلاس کا مقصد تمام جنوبی ایشیائی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمعہ کر کہ انہیں یہ بتانا ہے کہ پاکستان کے شورش زدہ علاقے کی خواتین پر کیا بیت رہی ہے اور وہ کن کن مشکلات کا شکار ہیں۔ جمیلہ گیلانی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خواتین پر اس وقت جو کچھ بیت رہی ہے وہ کل کسی اور علاقے کی خواتین کا نصیب بھی بن سکتا ہے، اس لئے یہ ضروری ہے کہ جنوبی ایشیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین مل کر ممکنہ خطرات کا سامنا کرنے کیتیاری کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں امن اور سلامتی کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔

پاکستانی پارلیمنٹتصویر: AP

پاکستانی پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں کی خوایتن کے گروپ ’کاکس‘ کی سیکریٹری جنرل اور حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر پارلمیان نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ خوایتن کے اس کنونشن کے دوران حقوق نسواں کے لئے سرگرم اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو یہ موقع ملے گا کہ وہ اس خطے کے دیگر ممالک کی خواتین کے ساتھ عورتوں کو اپنے اپنے معاشرے میں زیادہ مضبوط مقام دلوانے کے بارے میں تبادلہ خیال کر سکیں۔ بحران زدہ علاقوں کی خوایتن کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دلوانے اور انہیں گوناگوں مسائل اور خطرات سے بچانے کے لئے جامع پروگرام کی تشکیل کے لئے یہ کنونشن غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔


رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں