1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسمارٹ فون کی پچیسویں سالگرہ

16 اگست 2021

فون بنانے والے ادارے نوکیا نے سن 1996 میں منعقدہ سے بِٹ (Cebit) کمپیوٹر میلے میں کمیونیکیٹر 9000 کو متعارف کرایا تھا۔ اس فون کو اِسی سال پندرہ اگست کو مارکیٹ میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا تھا۔

Nokia Communicator
تصویر: Arne Dedert/dpa/picture alliance

نوکیا کے کمیونیکیٹر نو ہزار یا نائن تھاؤزیند (9000 Communicator) کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس فون کی وجہ سے اب دفتر جیب میں آگیا ہے۔ اسمارٹ فون کی اصطلاح کے مشہورِعام ہونے سے قبل بھی نوکیا کا کمیونیکیٹر نو ہزار ایک اسمارٹ فون ہی تھا۔ نوکیا کے کمیونیکیٹر نو ہزار کے بعد بلیک بیری فون ساز ادارے نے بھی اپنا ایک اسمارٹ فون متعارف کرایا اور اس کو بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔ سن 2007 میں ایپل نے پھر اپنا آئی فون عام کیا ور پھر دنیا میں ملٹی ٹچ اسمارٹ فون کا شور مچ گیا۔

اسمارٹ فون: ضرورت یا فیشن؟

کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ

نوکیا کے کمیونیکیٹر نو ہزار یا نائین تھاؤزنیڈ (9000 Communicator) کی بورڈ کے ساتھ ساتھ بلیک اینڈ وائٹ اسکرین کا حامل تھا۔ اس کی لمبائی ساڑھے گیارہ سینٹی میٹر یا ساڑھے چار انچ تھی۔ یہ اپنی طرز کا پہلا فون تھا جس میں کی بورڈ، شاندار اسکرین کے علاوہ کاروباری معاملات کے حل اور انٹرنیٹ سوفٹ ویئر بھی شامل تھا۔ اس فون کے ذریعے ای میل لکھنا آسان عمل اور فیکس کرنا بھی ممکن تھا۔ گویا کہ ایک کمپیوٹر کی تمام جملہ خوبیاں ایک فون میں یکجا کر دی گئی تھیں۔ اتنی خوبیوں کی حامل یہ ڈیوائس کوئی بھی فرد اپنی جیب میں رکھ سکتا تھا۔

ایپل بھارت میں پہلا ریٹیل اسٹور کھولنے کے لیے بے تاب

جاذبِ نظر نہیں لیکن انقلاب آفرین

کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ بظاہر ایک خوبصورت ڈیوائس نہیں تھی لیکن اسے مستقبل کی آئی فون انڈسٹری کا سرخیل قرار دیا گیا۔ اس کی میموری آٹھ میگا بائٹ اور پراسیسر تینتیس میگا ہرٹز کا حامل تھا۔

کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ بظاہر ایک خوبصورت ڈیوائس نہیں تھی لیکن اسے مستقبل کی آئی فون انڈسٹری کا سرخیل قرار دیا گیاتصویر: Nokia

بلیک اینڈ وائٹ اسکرین کی ریزولیوشن  640x200  تھی۔ کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ ایک موبائل فون کے علاوہ ویب براؤزر کا کام بھی سرانجام دیتا تھا۔ اس فون پر ای میل دیکھنا بھی مشکل نہیں تھا۔ ویب پیج کھولنے کے لیے یہ کم از کم تیس سیکنڈ کا وقت لیتا تھا حالانکہ اس کی اسپیڈ 9.6 کلو بائٹس فی سیکنڈ تھی۔ زیادہ تر الفاظ یا کسی مضمون کا متن ہی اسکرین پر ظاہر ہوتا تھا۔

پاکستان ميں موبائل جرنل ازم کے فروغ کے ليے انعامی مقابلہ

قیمت اور وزن

سن 1996 میں نوکیا کے فون کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ کی امریکا میں قیمت آٹھ سو ڈالر تھی۔ اس وقت یہ کسی حد تک موٹا اور وزنی تھا، اس قسم کے اسمارٹ فون کی موٹائی کم کرنے اور ہلکے وزن کا بنانے میں ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا تھا۔

اس وقت کمیونیکیٹر نائن تھاؤزینڈ کی مارکیٹ میں کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ ایک یادگار فون ہے۔ پرانی اشیا کی مارکیٹ میں اب بھی یہ چھ سو ڈالر میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔

جو ہارپر ( ع ح/ع آ)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں