1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسٹیم سیلز نے خاتون کو ذیابیطس سے نجات دلا دی

28 ستمبر 2024

ٹائپ ون ذیابیطس کی شکار ایک 25 سالہ خاتون کا جسم ’سٹیم سیلز ون پروگرامڈ ٹرانسپلانٹ‘ علاج کے بعد تین ماہ کے اندر اپنی انسولین خود بنانے لگا۔

مریض کے خون کا نمونہ لیا جا رہا ہے
پہلی بار ٹایپ ون ذیابطیس کی مریضہ کا کامیاب علاج کر لیا گیاتصویر: Peter Byrne/empics/picture alliance

بتایا گیا ہے کہ پروگرامڈ اسٹیم سیلز اس خاتون کے جسم میں داخل کیے گئے اور انسانی تاریخ میں پہلی بار ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار جسم نے تین ماہ کے اندر اپنی انسولین خود تیار کرنا شروع کر دی۔ یہ اسٹیم سیل اسی خاتون کے جسم سے حاصل کیے گئے تھے۔

تیانجنگ کی رہائشی اس خاتون نے سائنسی جریدے نیچر کو ٹیلی فون پر بتایا، ''میں اب دوبارہ چینی کھا سکتی ہے۔  میں اب ہر شے کھا پی رہی ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ نجی کوائف کے تحفظ کے لیے اس خاتون کا نام اور شناخت مخفی رکھی گئی ہے۔

کینیڈا کی البیرٹا یونیورسٹی کے ٹرانسپلانٹ سرجن جیمز شاپیرو کے مطابق اس سرجری کے نتائج حیران کن ہیں: ''انہوں نے مریض میں ذیابیطس کو مکمل طور پر پلٹ دیا۔ اس علاج سے قبل مریض کو بھاری مقدار میں انسولین کی ضرورت پڑا کرتی تھی۔‘‘

دنیا بھر میں نصف ارب افراد ذیابطیس کا شکار ہیںتصویر: BSIP/MAY/picture alliance

یہ مطالعاتی رپورٹ سیل نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے، جب کہ اس پر ایک تفصیلی مضمون سائنسی جریدے نیچر نے بھی شائع کیا ہے۔ اس سے قبل شنگھائی میں محققین کے ایک اور گروپ نے رواں برس اپریل میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ایک 59 سالہ مریض کے جگر میں انسولین پیدا کرنے والے آئس لیٹس داخلی کیے تھے اور وہ آپریشن کامیاب رہا تھا۔ یہ آئس لیٹس بھی پروگرامڈ اسٹیم سیلز سے تیار کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسٹیم سیلز کے ذریعے ذیابیطس کے علاج سے متعلق چند بنیادی تحقیقی مطالعات دنیا کے مختلف ممالک میں چل رہے ہیں۔ دنیا بھر میں تقریباﹰ نصف ارب افراد ذیابیطس کا شکار ہیں، جن میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

کیا ذیابطیس سے چھٹکارا حاصل کرنا ممکن ہے ؟

03:44

This browser does not support the video element.

اس بیماری میں انسانی جسم کافی مقدار میں انسولین تیار کرنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ ٹائپ ون ذیابیطس میں خود انسان کا اپنا مدافعاتی نظام پنکریاز یا لبلبے میں میں آئس لیٹ خلیات پر حملہ کرتا ہے۔ آئس لیٹ ٹرانسپلانٹ سے اس بیماری کا علاج ممکن ہے، تاہم اس کے ڈونرز کی تعداد قلیل ہے جب کہ اس ٹرانسپلانٹ کے بعد بھی مدافعاتی نظام کو ڈونر ٹشوز کو رد کرنے سے روکنے کے لیے خصوصی دوا کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

عاطف توقیر (جرنل نیچر)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں