1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردییورپ

اسپین کے گرجا گھروں میں خنجر زنی: ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

26 جنوری 2023

ہسپانوی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر یہ 'دہشت گردی' کا واقعہ ہے، جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی مسلم کمیونٹی نے گرجا گھروں کے اندر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Spanien Algeciras Toter nach Angriff mit Klingenwaffe
تصویر: Nono Rico/Europa Press/AP/picture alliance

25 جنوری بدھ کی شام کو جنوبیاسپین میں دو گرجا گھروں پر ایک خنجر بردار شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈرڈ میں وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق حملہ آور شخص سب سے پہلے الجیراس شہر کے ایک چرچ میں داخل ہوا اور پادری پر حملہ کر کے اسے شدید طور پر زخمی کر دیا۔

اسپین میں خواتین کے قتل کے واقعات میں ’خوفناک‘ اضافہ

اس حملے کے بعد مبینہ حملہ آور دوسرے چرچ میں داخل ہوا اور وہاں گرجا گھر کی دیکھ بھال کرنے والے ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ بعد میں پولیس مشتبہ شخص کو غیر مسلح کرنے میں کامیاب ہو گئی، اوراسے گرفتار کر لیا گیا۔

جنسی مقاصد کے لیے سیاحت: جب ضمیر بھی چھٹی پر چلا جائے

وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ''آج شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے بعد ایک شخص الجیراس کے سان اسیڈرو کے چرچ میں خنجر سے لیس ہو کر داخل ہوا، اس نے پادری پر حملہ کیا اور شدید طور پر زخمی کر دیا۔''

بیان کے مطابق، ''اس کے بعد وہ نیوسٹرا سینورا ڈی لا پالما کے چرچ میں داخل ہوا جس میں کافی نقصان پہنچانے کے بعد، اس نے چرچ کے متولی پر حملہ کردیا۔'' اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص چرچ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس پر دوبارہ حملہ ہوا جس سے اس کی جان چلی گئی۔

حکام نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم تفتیش کار اس واقعے کو دہشت گردانہ حملے سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیںتصویر: Oscar Del Pozo/AFP

مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپانوی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد حملہ آور کو غیر مسلح کر دیا گیا اور، ''اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، جو فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے، اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔''

ہسپانوی حکومت کی جسموں کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کی مہم تنقید کی زد میں

حکام نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم تفتیش کار اس واقعے کو دہشت گردانہ حملے سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے ٹوئٹر پر لکھا: ''میں اس خوفناک حملے میں ہلاک ہونے والے ورجر (چرچ کی دیکھ بھال کرنے والا شخص)  کے اہل

 خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی تمنا کرتا ہوں۔''

الجیراس میں مقامی مسلم کمیونٹی  نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ''وحشیانہ اور شیطانی حملہ'' قرار دیا ہے۔

الجیراس ایک مصروف ترین بندرگاہی شہر ہے جو جزیرہ نما آئبیرین کو مراکش اور اسپین کے شمالی افریقی انکلیو سیوٹا سے ملاتا ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی)

اسپین: مہنگے بازاروں کے سستے پاکستانی زلف تراش

03:57

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں