1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

اسی مقام پر امریکہ کی خاطر گولی کا سامنا کیا، ٹرمپ

6 اکتوبر 2024

ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ قاتلانہ حملے کے مقام پر دوبارہ آئے اور انہوں نے امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک بار پھر ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔

USA | Wahlkampagne Trump Musk
تصویر: Kevin Dietsch/Getty Images

ٹرمپ نے پنسلوانیا میں اسی مقام پر جلسے سے خطاب کیا جہاں ان پر رواں سال جولائی میں ایک جلسے کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

آج ایک بار پھر ان کے اس جلسے میں ہزاروں شرکا موجود تھے۔ ٹرمپ پنسلوانیا میں بٹلر کے مقام پر واپس لوٹے اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''بارہ ہفتے پہلے میں نے اس مقام پر امریکہ کے لیے گولیوں کا سامنا کیا۔‘‘

جولائی میں ہونے والے حملے میں ایک گولی ٹرمپ کے کان کو چھو کر گزر گئی تھی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

جولائی میں ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ اس ریلی میں ٹرمپ کی جانب سے ہلاک ہونے والے فائر فائٹر کوریے کومپریٹور، جو اپنے خاندان کی حفاظت کرتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئے تھے، کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سابق امریکی صدر نے کومپریٹور کی یاد میں چند لمحات کی خاموشی بھی اختیار کی۔

ایلون مسک کا ٹرمپ کی ریلی سے خطاب تصویر: Jasper Colt/USA TODAY Network/IMAGO

ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی پہلی بار ٹرمپ کی ریلی میں خطاب کیا۔ ٹرمپ نے انہیں ایک ''عظیم انسان‘‘ کہہ کر ان کا تعارف ریلی سے کروایا۔

آج ہفتے کے روز منعقد ریلی میں سکیورٹی واضح طور پر سخت تھی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو پوری طرح سے گھیر رکھا تھا۔ آس پاس کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپر تعینات تھے۔ ٹرمپ کے پوڈیم پر ایک بلٹ پروف گلاس بھی نصب کیا گیا تھا۔

ر ب/ ا ا (اے پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں