1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اس سال يورپ ميں کہاں کتنے مہاجرين پہنچے؟

عاصم سليم28 مئی 2016

بين الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے آغاز سے لے کر پچيس مئی تک قبرص، اٹلی، اسپين اور يونان پہنچنے والے مہاجرين کی تعداد لگ بھگ دو لاکھ ہے۔

تصویر: Getty Images/G.Bouys

سن 2016 ميں اب تک يونانی ساحلوں پر پہنچنے والے مہاجرين کی مجموعی تعداد 156,157 ہے۔ يکم جنوری سے لے کر پچيس مئی تک 37,363 مہاجرين اٹلی پہنچے جبکہ اسی عرصے کے دوران اسپين پہنچنے والے تارکين وطن کی تعداد 1,063 اور قبرص پہنچنے والوں کی کل تعداد 28 رہی۔ اس عرصے ميں بحيرہ ايجيئن ميں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 376 رہی اور اسپين سے متصل سمندری حدود ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ رہی جبکہ بحيرہ روم ميں 1,093 مہاجرين ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

اس سال بھی يونان پہنچنے والوں ميں شامی شہری سر فہرست رہے۔ سن 2016 ميں جنوری سے اپريل تک 77,387 شامی شہری يونان پہنچے۔ اسی عرصے کے دوران بحيرہ ايجيئن سے ہوتے ہوئے يونانی جزائر پہنچنے والے افغان تارکين وطن کی تعداد 39,745 رہی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے 7,217 تارکين وطن بھی اس سال اپريل تک يونان پہنچ چکے ہيں جبکہ ايران کے سے بھی 4,930 افراد یونان پہنچے۔

سن 2016 ميں اب تک يونانی ساحلوں پر پہنچنے والے مہاجرين کی مجموعی تعداد 156,157 ہےتصویر: Reuters/Marina Militare

دوسری جانب اٹلی پر نظر ڈالی جائے، تو وہاں جنوری تا اپريل نائجيريا کے 4,311، گيمبيا کے 2,901، صوماليہ کے 2,529، آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے 2,242، اريٹريا کے 2,202، گنی کے 2,124، سينيگال کے 1,985 اور مالی سے تعلق رکھنے والے 1,914 پناہ گزين پہنچے۔

بحيرہ روم سے ہونے والی ہجرت کے بارے ميں تازہ ترين اعداد و شمار جاننے کے ليے مندرجہ ذيل لنک پر کلک کيجيے:۔

https://missingmigrants.iom.int/sites/default/files/Mediterranean_Update...

بحيرہ روم ميں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے ميں معلومات حاصل کرنے کے ليے مندرجہ ذيل لنک پر کلک کيجيے:۔

http://migration.iom.int/europe

سمندروں ميں لاپتہ ہو جانے والے افراد کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے ليے مندرجہ ذيل لنک پر کلک کيجيے:۔

http://missingmigrants.iom.int

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں