1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اطالوی حکومت کا لیبیا کے متعدد قبائل سے معاہدہ

عاطف بلوچ، روئٹرز
3 اپریل 2017

اطالوی حکومت نے مہاجرین کو روکنے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے لیبیا کے درجنوں باہم حریف قبائل کو تعاون پر آمادہ کر لیا ہے۔ اب یہ قبائل افریقی تارکین وطن کو لیبیا کے راستے یورپ آنے سے روکیں گے۔

Italien Küstenwache rettet Flüchtlinge
Object name
ITALY - MIGRANTS - RESCUE - SEA

Object name
ITALY - MIGRANTS - RESCUE - SEA

Object name
ITALY - MIGRANTS - RESCUE - SEA
تصویر: Getty Images/AFP/G. Isolino

اتوار دو اپریل کے روز اطالوی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی لیبیا میں درجنوں مقامی قبائل کو اس بات پر رضامند کر لیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں اور تارکین وطن کو لیبیا میں داخل ہونے سے روکیں۔

لیبیا کے جنوب ہی سے افریقی تارکین وطن ملک میں داخل ہوتے ہیں اور انسانوں کے اسمگلروں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اطالوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنوبی لیبیا سے تعلق رکھنے والے ساٹھ قبائل کو، جن میں طوارق، توبو، اور علود سلیمان جیسے قبائل شامل ہیں، ایک12 نکاتی ڈیل پر راضی کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈیل روم میں 72 گھنٹوں تک جاری رہنے والے خفیہ مذاکرات کے بعد طے پائی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان مذاکرات میں لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کا ایک نمائندہ بھی شریک تھا۔

افریقی مہاجرین لیبیا کے ذریعے یورپی یونین پہنچنے کی کوشش کرتے ہیںتصویر: picture-alliance/AP Photo/S. Palacios

اطالوی وزیر داخلہ مارکو مینیتی نے ایک اطالوی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ لیبیا کی پانچ ہزار کلومیٹر طویل جنوبی سرحد پر نگرانی کے لیے گشت بڑھایا جائے گا۔ مینیتی نے کہا، ’’لیبیا کی جنوبی سرحد کی حفاظت کا مطلب یورپ کی جنوبی سرحد کی حفاظت ہے۔‘‘

یہ بات اہم ہے کہ لیبیا کی جنوبی سرحدی علاقوں میں انسانوں، منشیات اور ہتھیاروں کے اسمگلروں کی سرگرمیاں جاری ہیں، جب کہ سن 2011ء میں قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا میں کسی مؤثر حکومت کی عدم موجودگی کا فائدہ انہی جرائم پیشہ عناصر کو پہنچا ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کے قیام کے باوجود اس حکومت کو تسلیم کرنے والے داخلی عناصر زیادہ نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ حکومت بھی بین الاقوامی حمایت کے باوجود ملک کے متعدد حصوں میں اپنی عمل داری قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، جب کہ ایسے میں انسانوں کے اسمگلر لیبیا کی سرزمین کو انسانوں کو یورپ پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں