1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’افریقی مونا لیزا‘ اندازوں سے کہیں زیادہ گراں قدر

افسر اعوان خبر رساں ادارے
2 مارچ 2018

نائجیریا کی ایک شہزادی کی ایک پینٹنگ لندن کے ایک آکشن ہاؤس میں اندازوں سے چار گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی۔ یہ پینٹنگ گزشتہ چار دہائیوں سے بھی زائد عرصے تک غائب رہی تھی۔

Gemälde Tutu von Ben Enwonwu wird in London versteigert
تصویر: Reuters/P. Nicholls

نائجیریا کی ایک شہزادی آڈے ٹوٹو ایڈیمی لوئی کی پینٹنگ 28 فروری کو لندن کے نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔ یہ پینٹنگ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک لاپتہ رہنے کے بعد لندن کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ ٹوٹو نامی یہ پینٹنگ 1.7 ملین ڈالرز یا 1.2 ملین پاؤنڈز میں خرید لی گئی جبکہ فروخت کنندگان کو امید تھی کہ پینٹنگ تین لاکھ پاؤنڈز تک میں فروخت ہو گی۔

نائجیریا کے آرٹسٹ بین اینوونوو کی طرف سے 1974 میں بنائی گئی پینٹنگ ٹوٹو آخری مرتبہ چار دہائیاں قبل لاگوس کے ایک شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی تاہم اس کے بعد سے یہ لاپتہ تھی۔ اس پینٹنگ کو فروخت کرنے والے آکش ہاؤس بونہام کے مطابق مذکورہ پینٹنگ ایک شہزادی کی ہے اور یہ انتہائی نایاب ہے اس کی بہت زیادہ ثقافتی اہمیت ہے۔

1994ء میں انتقال کر جانے والے پینٹر اینوونوو کو نائجیریا میں ماڈرن ازم کا قائد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹو ٹو کے تین مختلف ورژن بنائے تھے، جن مین سے دو پینٹنگز ابھی تک لاپتہ ہیں۔

 آڈے ٹوٹو ایڈیمی لوئی  نائجیریا کے نسلی گروپ یوروبا کے معروف حکمران کی پوتی تھیں۔ ٹوٹو کو 1967 سے 1970 تک جاری رہنے والی بیفرا کی جنگ کے بعد نائجیریا کے قومی یگانگت  کی علامت  سمجھا جاتا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں