1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان: دو جنوبی کوریائی یرغمالی رہا

13 اگست 2007

جنوبی کوریائی وزارتِ خارجہ نے انتہا پسند طالبان کی قید سے دو جنوبی کوریائی یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ نامہ نگاروں کی رپورٹوں کے مطابق جنوب مشرقی صوبے غزنی کے اَنڈار نامی ضلع میں یہ دونوں جنوبی کوریائی خواتین ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کر دی گئیں۔ طالبان نے وَسط جولائی میں 23 جنوبی کوریائی باشندے اغوا کر لئے تھے، جن میں سے دو کو بعد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ طالبان اِن یرغمالیوں کے بدلے میں افغ

جنوبی کوریائی یرغمالیوں کے پریشان حال لواحقین
جنوبی کوریائی یرغمالیوں کے پریشان حال لواحقینتصویر: AP

ان حکومت کی قید سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اِسی دوران ایک شخص نے خود کو تین ہفتے پہلے یرغمال بنایا جانے والا 62 سالہ جرمن انجینئر ظاہر کرتے ہوئے ایک نیوز ایجنسی کو ٹیلیفون پر کہا ہے کہ اُس کے طالبان اغواکنندگان اُسے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ اِس شخص نے کہا کہ وہ بیمار ہے اور جرمن حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ اُسے رہا کروایا جائے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں