ويسے افغانستان کو غريب ترين ملکوں ميں شامل کیا جاتا ہے مگر وہاں اربوں ڈالر ماليت کے معدنی ذخائر موجود ہيں۔ اب جب کہ امريکا اور نيٹو کی افواج افغانستان سے نکل چکی ہيں، کئی افغانستان کے ان ذخائر پر نگاہيں جمائے بيٹھے ہيں۔ ان ميں چين، روس اور ترکی نماياں ہيں۔ ليکن کيا يہ ملک افغانستان کے ان ذخائر تک پہنچ پائيں گے؟