1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہشمالی امریکہ

افغانستان میں جب تک ضروری ہے فوج موجود رہےگی: نیٹو

17 نومبر 2020

نیٹو کے سربراہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے تیزی سے امریکی فوجی انخلاء کے لیے متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جلد بازی ہوگی۔ امریکی انتظامیہ نے کرسمس تک اپنی فوج کو واپس بلانے کی بات کہی تھی۔

Afghanistan NATO US 101st Airbone
تصویر: Allison Dinner/ZUMAPRESS/imago images

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اعلی افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ کی اس منصوبے سے کہ کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا کسی طرح انخلاء ہوجانا چاہیے، نیٹو کے دیگر اتحادیوں میں افرا تفری کا ماحول ہے اور اس پر ایک دوسرے سے صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے۔

اس دوران برسلز میں نیٹو کی ترجمان اوانا لنگسکیو کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازعے کے حوالے سے نٹیو اتحاد کے موقف میں ابھی تک ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ نیٹو کی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں 38 ممالک پر مشتمل اتحاد نیٹو کے تقریباً 0 1600 فوجی موجود ہیں، جس میں سے نصف تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔

لیکن نیٹو کی ترجمان نے پیر کو اپنے بیان میں یہ تعداد 12 ہزار سے بھی کم بتائی۔ انہوں نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ  کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''ہم اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔ نیٹو کا کوئی بھی اتحادی بلا ضرورت وہاں رکنا نہیں چاہتا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہم نے اتنی قربانیاں دیکر جو کامیابی حاصل کی ہے اسے کی پاسبانی بھی چاہتے ہیں۔''

نیٹو کا صلاح و مشورہ جاری رہے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں وزیر دفاع  مارک ایسپر کو برخاست کر کے کرس ملر کو اپنا کارگزار وزیر دفاع متعین کیا تھا اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ان سے بھی بات چیت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرس ملر نے صدر ٹرمپ سے شام اور افغانستان سے مکمل انخلا کے بارے میں بات چیت کی کوشش کی تھی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی ایک قرار داد کے تحت 2015 میں افغانستان میں 'ریزولوٹ سپورٹ' کے تحت نیٹیو افواج کو تعینات کیا گیا تھا۔ گرچہ اس میں نصف فوجی امریکی ہیں تاہم نصف کا تعلق دیگر مختلف ممالک سے ہے اس لیے افغانستان سے مکمل انخلاء کا عمل قدرے پیچیدہ ہے۔ 

نیٹو کی ترجمان اوانا لنگسکیو کا کہنا ہے کہ نیٹو کے اتحادی افواج کا انحصار امریکی لاجیسٹکس پر رہا ہے اور اس مشن کے حوالے سے، ''زمینی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آہنگی سے صلاح و مشورے کا عمل جاری رہیگا۔''

کوارڈینیشن پر بات چیت

ادھر امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ کرس ملر اور اسٹولٹن برگ نے، ''افغانستان اور عراق میں نیٹو مشنوں کی حمایت میں ہم آہنگی کی مسلسل اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔''حالیہ مہینوں میں دیکھا گیا ہے کہ افغانستان میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت بھی نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغانستان میں جو بہادر امریکی فوجی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ان میں جو تھوڑے بہت وہاں بچے ہیں وہ بھی کی کرسمس تک اپنے گھر واپس ہوجائیں گے۔

موجودہ کارگزار امریکی وزیر دفاع کرس ملر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جو امریکی فوجی بیرونی ممالک میں تعینات ہیں وہ اپنے گھر واپس آجائیں۔ حالانکہ انہوں نے اپنے بیان میں اس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا کہ کب تک ان کی واپسی ہوگی۔ 

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے پی)

افغانستان میں طالبان کی قیادت میں زندگی کیسی ؟

03:50

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں