افغانستان میں شورش اور سیاسی عدم استحکام سے چھٹکارہ پانے کی خاطر خواتین کا ایک چھوٹا سا گروپ مشہور صوفی شاعر رومی سے منسوب روحانی رقص ’سماع‘ میں پناہ ڈھونڈ رہا ہے۔ ’شہدا عارفان‘ نامی اس گروپ کی زیادہ تر اراکین خواتین ہیں، جنہیں اس وسطی ایشیائی ملک میں سماجی تعصبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔