1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں نیٹو فوجی ہیلی کاپٹر کریش، تین فوجی ہلاک

7 جولائی 2009

افغانستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرگرم عمل نیٹو افواج کے ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک برطانوی اور دو کینیڈین فوجی ہیں۔

جنوبی افغانستان میں امریکی فوج ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کئے ہوئے ہےتصویر: AP

افغانستان میں متعین اتحادی افواج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ جنوبی افغانستان میں پیش آیا۔ زابل کے قریب واقع ملٹری بیس سے پرواز کے فورا بعد ہی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں دو دیگر کینیڈین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر کو ہونے والے اس حادثے کی وجوہات کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ ہیلی کاپٹر عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی کارروائی کا شکار نہیں ہوا۔ اس دوران افغانستان کے مختلف مقامات پرعسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں سات امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

دریں اثناء جنوبی افغان صوبے ہلمند میں امریکی میرین کمانڈوز کا آپریشن جاری ہے اور اب تک صوبے کے کئی اضلاع پر کنٹرول حاصل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے میں افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے خودکش حملوں اور پرتشدد کارروائیوں میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس سال افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر امن و امان سب سے بڑا مسئلہ سمجھا جا رہا ہے۔



رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عاطف بلوچ

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں