طالبان کی جانب سے موسیقی، رقص اور ٹی وی پر خواتین کے چہرہ دکھانے تک پر پابندی عائد ہے۔ان پابندیوں میں پب جی گیم بھی شامل ہے لیکن تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث طالبان ابھی تک اس گیم کو بند نہیں کر پائے۔ افغان نوجوانوں کے لیے پب جی تفریح اور بیرونی دنیا سے رابطے کا ایک ذریعہ ہے۔