1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان: نیٹو اور افغان فوج کے مابین فائرنگ، دو فوجی ہلاک

عدنان اسحاق8 اپریل 2015

مشرقی افغانستان میں فائرنگ کے تبادلے میں امریکی اور افغان نیشنل آرمی کا ایک ایک اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ جلال آباد میں اس جگہ پیش آیا، جہاں ایک امریکی سفارت کار مقامی گورنر سے ملاقات کر رہے تھے۔

تصویر: Reuters/Parwiz

امریکی اور افغان پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹو افواج اور افغان فوج کے مابین ہونے والی اس فائرنگ میں درجنوں فوجی زخمی بھی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب امریکی سفارت کار گورنر سے ملاقات کر کے اپنے ہیلی کاپٹر میں واپس روانہ ہو گئے تھے۔

افغان پولیس کے مطابق امریکی فوجی تعیناتی کے اپنے مقام کی جانب واپس جا رہے تھے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان کا ایک سپاہی ہلاک ہو گیا ہے تاہم اس کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مرنے والے سپاہی کا تعلق امریکا سے ہے جبکہ دو افغان فوجی بھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کا آغاز کس جانب سے کیا گیا تھا۔ کابل میں امریکی سفارت خانے کے بیان میں بتایا گیا ’’ ہمیں فائرنگ کے اس تبادلے کی اطلاع ہے‘‘۔ امریکی حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ ان کا ایک فوجی افغانستان میں ہلاک ہو گیا ہے

تصویر: Reuters/Parwiz

افغانستان میں 2014ء میں غیر ملکی افواج کی ایک بڑی تعداد کے انخلاء کے بعد سے اندرونی حملے میں واضح کمی آئی ہے۔ اس وقت نیٹو کے صرف بارہ ہزار فوجی اس ملک میں موجود ہیں، جو افغان دستوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ جنوری کے بعد سے رونما ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ جنوری میں کابل میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرتے ہوئے تین امریکی کنٹریکٹرز کو ہلاک کر دیا تھا۔ گزشتہ برسوں کے دوران اس طرح متعدد واقعات کے رونما ہونے کی وجہ سے نیٹو افواج نے خصوصی حفاظتی انتظامات بھی کیے ہوئے ہیں۔

افغان صوبے ننگر ہار کے پولیس سربراہ فضل احمد شیراز نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا امریکی اور افغان فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا، جب افغان نیشنل آرمی کے ایک اہلکار نے جلال آباد میں گورنر ہاؤس کے باہر موجود ایک امریکی وفد کو نشانہ بنایا۔ ’’ امریکی فوجیوں کی جوابی کارروائی سے فائرنگ کرنے والا افغان فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں