1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیافغانستان

افغانستان: کابل دھماکے میں متعدد ہلاک اور زخمی

3 ستمبر 2024

کابل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے شہر کے مضافات میں ایک مقام پر دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا، جس میں چھ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

افغان طالبان
سن 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں میں پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے، تاہم پھر بھی وقتاً فوقتاً حملے ہوتے رہے ہیںتصویر: Siddiqullah Alizai/AP/picture alliance

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کے روز ایک دھماکہ ہوا، جس میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ کابل کے جنوبی مضافات کے علاقے قلعہ بختیار میں دھماکہ خیز مواد پہنے ہوئے ایک خودکش بمبار نے یہ دھماکہ کیا۔

پاکستان نے ٹی ٹی پی کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں دیا، افغانستان

دھماکے کے بارے میں ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟

کابل پولیس نے بتایا کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ زدران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "زخمیوں کو بروقت ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔"

طالبان کے خواتین پر پابندی کے قوانین، یو این کے خدشات مسترد

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس ہلاکت خیز حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔

پاکستان کا افغان طالبان پردہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام

02:56

This browser does not support the video element.

سن 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں میں پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے، تاہم پھر بھی وقتاً فوقتاً حملے ہوتے رہے ہیں۔ اقتدار پر قبضے کے بعد ہی  طالبان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ سلامتی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔

متحدہ عرب امارات نے افغان طالبان کے سفیر کی اسناد قبول کر لیں

نام نہاد اسلامی شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کی ملک میں کارروائیاں جاری ہیں اور وہ متعدد بار ایسے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کر چکے ہیں۔ لیکن حکام ایسے حملوں کی تصدیق یا تو بہت کم کرتے ہیں یا پھر اس میں تاخیر کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

داعش نامی گروہ نے ماضی میں ملک بھر میں اسکولوں، ہسپتالوں، مساجد اور شیعہ علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

بارودی سرنگوں کا نشانہ بنتے افغان بچے

02:12

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں