1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان امن عمل میں خواتین کردار ادا کریں، سلامتی کونسل

13 مارچ 2021

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان امن عمل میں ’بامعنی‘ کردار ادا کریں۔

Afghanistan Frauenpark in Kabul
تصویر: Getty Images/AFP/A. Berry

سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن عمل میں خواتین کو 'مکمل، برابر اور بامعنی انداز سے شامل' ہونے کی ضرورت ہے۔ اس بیان میں تاہم افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکی کوششوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

افغانستان:بارہ برس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں پر گانے کی پابندی

افغانستان: میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کا قتل

اس بیان میں افغانستان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ ''کونسل خطرناک حد تک دانستہ انداز سے شہریوں پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔‘‘

اس بیان میں کسی گروہ کا نام لیے بغیر 'افغانستان میں دہشت گردی کو ملک اور خطے کے لیے خطرات‘ کا باعث بھی قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، ''سلامتی کونسل کے رکن ممالک پرزور انداز سے فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اعتماد سازی کی جانب بڑھیں اور اس کے لیے تشدد میں کمی اور دیگر پرامن راستے اپنائیں۔‘‘

واضح رہے کہ واشنگٹن حکومت کی جانب سے حال ہی میں کابل حکام اور طالبان کو ایک امن معاہدے کا مسودے پیش کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا پر امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے ایک خط کو حوالے طور پر پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس امن معاہدے کے مسودے میں 'ایک نئی مخلوط حکومت‘ کی تجویز دی گئی ہے۔

کابل کی خودکفیل خواتین

03:51

This browser does not support the video element.

اس مسودے میں ایک بین الافغان اجلاس ترکی میں منعقد کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے، جو اقوام متحدہ کی زیرنگرانی ہو اور اس وزارتی سطح کے اجلاس میں امریکا، روس، چین، بھارت، پاکستان اور ایران کو بھی شامل کیا جائے، جو مستقل میں افغانستان میں ایک 'اتحادی حکومت‘ کے قیام پر رضامند ہوں۔

ع ت، ک م (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں