1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات جاری رکھنے پر متفق

19 جولائی 2021

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کے بعد کہا گیا ہے کہ فریقین مزید امن مذاکرات کے لیے پر عزم ہیں۔ دونوں اس کوشش میں ہیں کہ ان میں کوئی سیاسی مفاہمت طے پا جائے۔

Katar | Friedensgespräche in Doha
تصویر: Media office of Afghanistan High Council for National Reconciliation

افغان حکومت کے نمائندوں اور طالبان کے درمیان سفارتی مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 17 جولائی سنیچر کو شروع ہو ئے تھے اور  18 جولائی اتوار کے روز ختم ہوئے۔ اس کے اختتام پر فریقین نے کہا کہ وہ مزید امن بات چیت کے لیے پر عزم ہیں۔

فریقین کے مشترکہ بیان میں کیا ہے؟ 

بات چیت کے اختتام پر فریقین کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے، ''جب تک اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا اس وقت تک وہ اعلی سطح پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔'' فریقین نے ملکی سطح پر، ''انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔''

طالبان کے ترجمان نے اتوار کے روز قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے بات چیت کے دوران جنگ بندی کی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا، ''ہم نے دوحہ بات چیت کے دوران تین ماہ کے لیے جنگ بندی جیسی کوئی تجویز پیش نہیں کی۔''

مذاکرات کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر قطری افسر مطلق القحطانی کا کہنا تھا کہ فریقین نے، ''عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے کام کرنے پر تو اتفاق کیا ہے تاہم جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔''

تصویر: Media office of Afghanistan High Council for National Reconciliation

نیٹو کے انخلا کے دوران تشدد میں اضافہ

جب سے امریکا اور نیٹو نے افغانستان فوجی انخلا کا اعلان کیا اور اس پر عمل کرنا شروع کیا ہے اسی وقت سے افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران لڑائی میں طالبان نے کئی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور بہت سے علاقوں پر کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ طالبان نے ملک کے شمال کے دفاعی حکمت عملی کے اعتبار سے کئی اہم سرحدی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے افغانستان میں اس ماہ ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق طالبان نے ملک کے نصف سے زیادہ تقریبا ً400 اضلاع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس تنازعے کا سیاسی حل چاہتے ہیں اور بات چیت جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے گزشتہ اپریل میں افغانستان سے گیارہ ستمبر تک مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا اور اب تک تقریباً نوے فیصد انخلا مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم طالبان کی پیش قدمی سے طرح طرح کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ افغانستان ایک بار پھر طالبان کے ہاتھوں میں چلا جائے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)

’مذاکرات میں شامل طالبان کا فیلڈ کمانڈرز پر کنٹرول نہیں‘

09:58

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں