افغان صدر کا پاکستان کو عید کا پیغام، جامع مذاکرات کی پیشکش
صائمہ حیدر
1 ستمبر 2017
افغان صدر اشرف غنی نے پڑوسی ملک پاکستان کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں ممالک کے بگڑتے تعلقات کو امن کی راہ پر واپس لانے کے لیے جامع مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
اشتہار
زیادہ تر مسلم ممالک کی طرح افغانستان میں مسلمانوں کا مذہبی تہوار عید الاضحیٰ آج جمعے کے روز منایا جا رہا ہے جبکہ پاکستان میں یہ تہوار کل منایا جائے گا۔ عید الاضحیٰ کا مذہبی تہوار پیغمبر ابراہیم کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، جو انہوں نے اپنے بیٹے اسماعیل کو اللہ کی راہ میں قربانی پر آمادہ ہو کر دی تھی۔
عید کے موقع پر پاکستان کے نام اپنے پیغام میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا،’’ پاکستان کے ساتھ امن قائم رکھنا ہمارا قومی ایجنڈا ہے۔‘‘ علاوہ ازیں افغان صدر نے باغیوں سے ہتھیار پھینکنے پر بھی زور دیا۔
افغانستان کی جانب سے آئے دن پاکستان پر طالبان کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جبکہ اسلام آباد حکومت کا کہنا ہے کہ اُس کے دشمنوں کو افغانستان میں پناہ دی جاتی ہے۔ دونوں ممالک کا جھگڑا اُس بارڈر پر بھی ہے جو ان ممالک کو علیحدہ کرتا ہے۔ ڈیورنڈ لائن کہلانے والی سرحد کو افغانستان بین الاقوامی بارڈر تسلیم نہیں کرتا۔
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان اور پاکستان کے بارے میں اپنی نئی پالیسی میں کہا تھا کہ ایٹمی طاقت کا حامل اسلام آباد واشنگٹن کا اتحادی تو ہے لیکن اگر اس نے انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو پاکستان کے لیے امریکا کی فوجی اور دیگر شعبوں میں امداد بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ کابل حکومت کی جانب سے اس امریکی بیان کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔
ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی
مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے کراچی کے قریب عارضی طور پر ایک مویشی منڈی قائم کی گئی ہے۔ اس منڈی کو ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی قرار دیا جاتا ہے۔
تصویر: DW/R. Saeed
پستہ قد گائیں
کراچی کی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی کیٹ واک کے دوران بہالپور سے لائی گئی پست قد گائے کی جوڑی حاضرین کی توجہ کا مرکز رہی۔
تصویر: DW/R. Saeed
ساہیوال کی گائے
کیٹ واکے کے دوران پیش کی گئی ساہیوال کی تندوست و توانا گائے کو حاضرین نے بہت پسند کیا۔
تصویر: DW/R. Saeed
بہاولپور کے بیلوں کی جوڑی
کراچی کی مویشی منڈی میں فروخت کے لیے بہاولپور سے لائے گئے بیلوں کی کی جوڑی جس کی قیمت 10 لاکھ روپے ہے۔
تصویر: DW/R. Saeed
بلوچستان کے اونٹ خریدار کے منتظر
بلوچستان سے کراچی لائے گئے اونٹ کراچی کی مویشی مندی میں خریدرا کے منتظر ہیں۔
تصویر: DW/R. Saeed
مکھن اور خشک میوے کھانے والا بیل
کراچی کی مویشی منڈی میں سبی سے لایا گیا بیل ’راجو‘۔ مکھن اور خشک میوے کھانے والے راجو کی قیمت اس کے مالک نے 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔
تصویر: DW/R. Saeed
20 من وزنی آسٹریلیئن نسل کا بیل
کراچی کی مویشی منڈی میں موجود آسٹریلین نسل 20 من وزنی بیل سلطان۔
تصویر: DW/R. Saeed
جانوروں کو سجانے سنوارنے کا سامان بھی دستیاب
مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کو سجانے سنوارنے کا سامان فروخت کی دکانیں بھی لگائی گئی ہیں۔
تصویر: DW/R. Saeed
گائے کے دانتوں کی جانچ
ایک خریدار سودا طے ہونے سے قبل گائے کے دانتوں کو جانچ رہا ہے۔ مویشی منڈی میں کئی نوسرباز نقلی دانت لگاکر جانور فروخت کرتے ہوئے پکڑے بھی گئے ہیں۔
تصویر: DW/R. Saeed
اوسط درجے کے مویشیوں کی تعداد سب سے زیادہ
مویشی منڈی میں موجود اوسط درجے کے جانوروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے کیونکہ شہریوں کی اکثریت اسی طرح کے جانوروں کی خریداری کرتی ہے۔