1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان طالبان کے خلاف مدد کر سکتا ہوں، امریکی جنرل

21 نومبر 2017

افغانستان کے ایک بڑے علاقے پر طالبان کے کنٹرول کے حوالے سے ایک امریکی جنرل نے تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان کو شکست دینے کی کوششوں میں افغان دستوں کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

USA Afghanistan John Nicholson General
تصویر: Reuters/R. Gul

جنرل جان نکلسن نے انسداد دہشت گردی کے اعداد و شمار پر مشتمل  ایک دستاویز کے حوالے سے بتایا ہےکہ افغانستان کے اسی فیصد علاقے پر قبضہ اس سولہ سالہ پرانے تنازعے کا ایک اہم موڑ ہے، ’’ہمارے خیال میں دشمن کو پیچھے دھکیلنے کا یہ بہترین موقع ہے‘‘۔

امریکی سربراہی میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران طالبان سے آزاد کرائے جانے والے زیادہ تر علاقے غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد دوبارہ اس شدت پسند تنظیم کے زیر اثر چلے گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی گزشتہ دنوں کے دوران مزید تین ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے ہیں، جس کی بعد اس ملک میں امریکی  فوجیوں کی تعداد بڑھ کر چودہ ہزار ہو گئی ہے۔

تصویر: picture-alliance/Zumapress/A.A. Safdari

اس کے علاوہ عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ہونے والی کامیابیوں کے بعد پینٹاگون نے افغانستان پر اپنی توجہ مزید بڑھ دی ہے۔ جان نکلسن کے بقول 2012ء کے بعد افغانستان میں امریکی فضائی کارروائیاں آج کل اپنے عروج پر ہیں۔ یہ امریکی تاریخ کی اب تک کی سب سے طویل ترین جنگ ہے۔

’’یرغمالیوں کو مار ڈالو‘‘

نیٹو کا افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

اگست میں افغانستان کے 407 اضلاع کا تیرہ فیصد علاقہ یا تو طالبان کے قبضے میں تھا یا پھر ان کے زیر اثر جبکہ رواں برس فروری میں یہ شرح گیارہ فیصد تھی۔ کئی ماہرین کا خیال افغانستان کی جنگ صرف فوجی کارروائیوں کے ذریعے ہی نہیں جیتی جا سکتی اور خاص طور پر ان حالات میں جب طالبان پاکستان میں موجود اپنے محفوظ ٹھکانوں سے فائدے اٹھا رہے ہیں۔ امریکی فوج کے کچھ سابق اور حاضر سروس افسران نے بھی ماہرین کی اس رائے سے اتفاق کیا ہے۔

 

’پاکستان اب طالبان پر اثر و رسوخ کھو چکا ہے‘

04:27

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں