1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان مویشی منڈی کے قریب حملہ، بچوں سمیت تئیس ہلاک

29 جون 2020

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک مویشی منڈی کے قریب مارٹر شیل کی فائرنگ اور کار دھماکے سے کم از کم 23 جانیں ضائع ہو گئیں۔

Afghanistan Helmand Friedensaktivisten Hungerstreik
تصویر: DW/M. Mohammadi

افغان دارالحکومت کابل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیر کو صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں واقع ایک مویشی منڈی کے قریب متعدد مارٹر شیل فائر کیے جانے اور کار دھماکے سے کم از کم تئیس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں کی کُل تعداد پچیس بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک زدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت  قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں دیہاتی اپنے مویشیوں کی تجارت کے سلسلے میں منڈی میں موجود تھے۔ ضلعی حکام کے مطابق یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور وہاں سے 5 کلو میٹر دور ایک افغان فوجی اڈہ بھی قائم  ہے۔ 

تصویر: picture-alliance/AP Photo


ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر  زواک کے مطابق  منڈی کے قریب یہ راکٹ طالبان جنگجؤو کی جانب سے داغے گئے۔ طالبان نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ افغان فورسز اور طالبان نے ایک دوسرے پر شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

مزید پڑھیے: ’طالبان امریکا ڈیل کے باوجود طالبان القاعدہ رابطے برقرار‘
گزشتہ روز اتوار کی دوپہر اسی صوبے کے ضلع واشہر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے چھ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

تصویر: picture-alliance/dpa/Xinhua News Agency/L. Gah

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے کہا ہے کہ رواں برس اپریل میں طالبان دو سو سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں جبکہ سرکاری فورسز کی کارروائیوں میں ایک سو بہاتر شہری مارے جا چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: طالبان کے گڑھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ
 فروری میں امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ قطر میں ہونے والے معاہدہ کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے بین الافغان مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اس معاہدے کے بعد افغانستان میں جنگبندی پر عمل کی بجائے خونریزی میں تیزی آئی ہے۔

ع آ / ش ج  (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

افغانستان میں طالبان کی قیادت میں زندگی کیسی ؟

03:50

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں