1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستافغانستان

اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پر پہلا حملہ

18 ستمبر 2021

تقریبا ایک ماہ پہلے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان پر پہلا حملہ کیا گیا ہے۔ پے در پے ہونے والے دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ہیں۔

Afghanistan | Explosion
تصویر: Felipe Dana/AP/picture alliance

افغانستان کے مقامی میڈیا اور طبی حکام کے مطابق ہفتے کے دن جلال آباد میں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں پے در پے تین دھماکے ہوئے۔ جن گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، ان پر طالبان سوار تھے۔ طبی حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیکن اس صوبے میں داعش سے ہمدردری رکھنے والے عسکری گروہ سرگرم ہیں اور انہیں طالبان کا مخالف سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی داعش اور طالبان کے عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

کابل میں خونریز حملہ ایک المناک غلطی تھی، پینٹاگون

ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کے کہ آیا ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں طالبان جنگجو شامل ہیں۔

کابل میں بھی دھماکا

دوسری جانب آج ہی افغان دارالحکومت کابل کے مغربی حصے ميں بھی ایک دھماکا ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق يہ دھماکا ہزارا برادری کی اکثريت والے علاقے تيرہ ميں ہوا۔ ابتدائی تفتيش کے مطابق اس حملے ميں ممکنہ طور پر  ديسی ساختہ بم استعمال ہوا ہے۔ فوری طور پر يہ واضح نہيں کہ دھماکے ميں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ فوری طور پر کسی گروہ نے اس حملے کی بھی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

آج ہی افغان دارالحکومت کابل کے مغربی حصے ميں بھی ایک دھماکا ہواتصویر: Felipe Dana/AP/picture alliance

ا ا / ش ح (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں