اقتصادی بحران کے شکار سری لنکا کے لیے روسی تیل ’امید کی کرن‘
28 مئی 2022
سری لنکا نےروسی خام تیل کی پہلی ڈلیوری ہفتےکو وصول کی ہے۔ یورپی یونین روسی تیل کی برآمد پر پابندی کے لیے پیر کو غور کرے گی۔سری لنکا کے وزیر توانائی کے مطابق روسی تیل سےسرکاری آئل ریفائنری میں کام بحال کیا جائے گا۔
اشتہار
سری لنکا کی اکلوتی سرکاری آئل ریفائنری مارچ کے مہینے میں اس وقت بندش کا شکار ہو گئی تھی ، جب جنوبی ایشیا کا یہ ملک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی شدید کمی کا شکار ہو گیا تھا۔صورتحال اس قدرخراب ہو گئی تھی کہ حکومت کے پاس خام تیل کی برآمد کے لیے رقم نہیں تھی۔ سری لنکا کو اس وقت اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے بدترین اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔تیل اور دیگر ضروری اشیا کی قلت نے 22 ملین کی آبادی والے اس ملک میں لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔
روسی خام تیل کی ڈلیوری بھی دارالحکومت کولمبو کی بندر گاہ کے قریب کھلے سمندر میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک رکی رہی تھی کیونکہ سری لنکن حکومت اس کی ادائیگی کے لیے 75 ملین ڈالر کی رقم اکٹھی نہیں کر سکی تھی۔ روسی بینکوں پر عائد امریکی پابندیوں اور یوکرین کے خلاف جنگ پر عالمی سفارتی احتجاج کے باوجود سری لنکا کی حکومت ماسکو حکومت کے ساتھ خام تیل، کوئلے اور ڈیزل کی براہ راست ترسیل کے لیے مذکرات کر رہی ہے۔ سری لنکاکے وزیر توانائی کنچنا وجےسکیرا کے مطابق، ’’میں نے سرکاری طور پر روسی سفیر سے تیل کی براہ راست ترسیل کی درخواست کی ہے۔ صرف خام تیل ہماری ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں، ہمیں دوسری پٹرولیم مصنوعات بھی درکار ہیں۔‘‘
یورپی یونین کا اجلاس
یورپی یونین کے رہنما یوکرین میں جاری جنگ پر روس کے خلاف تیل کی تجارت سمیت دیگر پابندیوں کے تازہ دور پر بات چیت کے لیے پیر کے روز بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اکٹھے ہوں گے۔ اس اجلاس سے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی متوقع ہے۔ وہ مغربی ممالک سے یوکرین کو جدید اسلحے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ امریکہ نے پہلے ہی روس سے تیل کی برآمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں روسی تیل بین الاقوامی نرخوں سے کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔
یوکرین پر فوجی حملے کے بعد روس کے خلاف ثقافتی پابندیاں
گیتوں کے یورو وژن نامی یورپی مقابلے سے لے کر کان فلمی میلے تک، بین الاقوامی ثقافتی حلقے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روسی فنکاروں کی بیرون ملک ثقافتی سرگرمیاں اور تقریبات منسوخ کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔
کان فلم فیسٹیول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس کے سرکاری وفود یا ماسکو حکومت سے منسلک افراد کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔ گلاسگو اور سٹاک ہوم سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے فلمی میلوں کے منتظمین بھی اسی طرح کا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ لوکارنو فلم فیسٹیول نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بائیکاٹ میں شامل نہیں ہو گا، جب کہ ڈونباس کے علاقے میں 2014ء کے تنازعے کے بارے میں وینس میں ایک فلم کی مفت نمائش کی جائے گی۔
تصویر: REUTERS
روس یورو وژن مقابلے میں شرکت نہیں کر سکے گا
یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو)، جو گیتوں کے یورپی مقابلے یورو وژن کا اہتمام کرتی ہے، نے کہا ہے، ’’یوکرین میں غیر معمولی بحران کی روشنی میں اس سال کے مقابلے میں روس کی شمولیت سے اس مقابلے کی بدنامی ہو گی۔‘‘
تصویر: Suspilne
اوپرا ہاؤسز نے بالشوئی بیلے کو روک دیا
لندن کے رائل اوپرا ہاؤس نے ماسکو کے بالشوئی بیلے کی پرفارمنس منسوخ کر دی ہے۔ میٹروپولیٹن اوپیرا کا ’لوہینگرِن‘ بھی، جو بولشوئی کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا، نیو یارک اوپرا ہاؤس کے روس نواز فنکاروں کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے فیصلے سے متاثر ہو گا۔
بہت سے روسی فنکاروں نے یوکرین پر روسی فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔ لیکن میونخ آرکسٹرا کے کنڈکٹر کو دیے گئے الٹی میٹم کے باوجود ویلری گیرگییف اپنے دوست پوٹن کی قیادت میں جاری یوکرین کے خلاف جنگ پر خاموش رہے۔ یکم مارچ کو جرمنی کے اس آرکسٹرا نے اپنے چیف کنڈکٹر کو برطرف کر دیا۔ یورپ اور امریکہ میں بھی ان کے متعدد کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
تصویر: Danil Aikin/ITRA-TASS /imago images
روسی فنکار وینس بیےنالے سے بھی باہر
وینس بیےنالے جو 23 اپریل سے شروع ہو رہا ہے، اس کی روسی نمائش کے فنکاروں اور کیوریٹر نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے، ’’میزائلوں سے شہریوں کی ہلاکت کے خلاف اور جنگ مخالف روسی مظاہرین کے احتجاج کی حمایت میں روسی پویلین بند رہے گی۔‘‘
تصویر: Photoshot/picture alliance
ہالی ووڈ نے روس میں فلموں کی ریلیز روک دی
ڈزنی کے بعد، وارنر برادرز، سونی، پیراماؤنٹ پکچرز اور یونیورسل اسٹیوڈیوز نے بھی روسی سینما گھروں میں نئی فلموں کی ریلیز روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’دا بیٹ مین‘ چار مارچ کو روس میں ریلیز ہونے والی تھی۔ ڈزنی کی پکسار اینیمیٹڈ فلم ’ٹرننگ ریڈ‘ اور پیراماؤنٹ پکچرز کی ’دا لاسٹ سٹی‘ کی ریلیز بھی روک دی گئی ہے۔
تصویر: Jonathan Olley/DC Comics /Warner Bors/dpa/picture alliance
روس میں کنسرٹ کی منسوخی
نک کیو کا کہنا ہے، ’’یوکرین، ہم آپ کے ساتھ اور روس میں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس وحشیانہ اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔‘‘ اس آرٹسٹ نے روس میں ہونے والے اپنے کنسرٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ فرانس فرڈینانڈ، دی کِلرز، اِگی پاپ اور گرین ڈے سمیت بہت سے دیگر میوزک بینڈز اور گروپوں نے بھی روس میں اپنے شو منسوخ کر دیے ہیں۔
تصویر: Ferdy Damman/AFP/Getty Images
7 تصاویر1 | 7
سری لنکن صدر کے خلاف احتجاج 50ویں روز میں داخل
سری لنکا کے معاشی بحران کے سبب پٹرول اور مائع گیس کے سٹیشنوں کے باہر صارفین کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آتی ہیں۔ یہ صارفین تیل وگیس کی انتہائی کم مقدار کے حصول کے لیے کئی گھنٹوں بلکہ بعض اوقات دنوں تک انتظار کرتے ہیں۔ سری لنکن عوام کو خوراک اور دوائیوں کی برآمدات کی شدید کمی کے ساتھ ساتھ ریکارڈ افراط زر اور بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مکمل اندھیروں کا سامنا ہے۔اس صورتحال کے خلاف رواں ماہ کے آغاز پر حکومت مخالف مظاہروں میں نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں سری لنکا کی خانہ جنگی کی تفصیلات