1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

طالبان خواتین کے خلاف پابندیاں ختم کریں، اقوام متحدہ

14 جنوری 2023

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین امدادی کارکنوں کی بڑی اہمیت اور ضرورت ہے۔ این جی او کے ایک سربراہ کا کہنا ہے کہ بعض طالبان رہنما بھی خواتین پر پابندیوں کو نقصان دہ سمجھتے ہیں۔

Afghanistan Frauen Universität
تصویر: WAKIL KOHSAR/AFP/Getty Images

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر ممالک نے ایک بار پھر سے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کر دیں۔ اس میں خواتین امدادی کارکنوں پر عائد کی گئی حالیہ پابندیوں کے اقدام بھی شامل ہیں۔

این جی اوز سے منسلک تمام خواتین کام کرنا بند کر دیں، طالبان

جمعے کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد 11 اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے جاپانی سفیر اشیکانے کیمی ہیرو کہا، ’’ہم طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف اپنے تمام جابرانہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لیں‘‘۔

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی، پاکستان میں بھی احتجاج

ان ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ’’خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کریں، اور سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور عوامی جگہوں سمیت افغان معاشرے کے تمام پہلوؤں میں ان کی مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت اور شمولیت کو یقینی بنائیں‘‘۔

البتہ، روس، چین، گھانا اور موزمبیق جیسے سلامتی کونسل کے اراکین نے اس بیان کی حمایت نہیں کی۔

متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نصیبیح نے جاپان کے ساتھ مل کر اس اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔ اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ ’اہم نکات‘ یہ تھے کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر کام ضروری ہے اور سلامتی کونسل طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے پرعزم بھی ہے تاکہ ’’زمینی صورتحال کو بہتر کرنے میں مدد کرنے کی کوششیں کی جا سکیں‘‘۔

انسانی حقوق کے گروپ خواتین کے بغیر کام کرنے سے قاصر

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی روزا اوتن بائیفا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ طالبان کی حالیہ پابندیاں ان کی ماضی کی ان یقین دہانیوں کے بالکل برعکس ہیں کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کا احترام کریں گے۔

جمعے کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد 11 اراکین کی نمائندگی کرتے ہوئے جاپانی سفیر اشیکانے کیمی ہیرونے کہا کہ وہ طالبان پر پابندیاں ختم کرنے پر زور دیتے ہیں تصویر: Yasushi Kaneko/AP/picture alliance

انہوں نے کہا کہ فی الوقت اس کے جو سب سے برے اثرات مرتب ہوئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس کی وجہ سے سردیوں کے دوران انسانی امداد کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔

نارویجن ریفیوجی کونسل، کیئر، ورلڈ ویژن اور اسلامک ریلیف سمیت کئی بین الاقوامی امدادی اداروں نے 24 دسمبر سے افغانستان میں ان وجوہات کے سبب اپنا کام معطل کر رکھا ہے کہ وہ اپنی ٹیموں میں خواتین کے بغیر مقامی آبادی کو مؤثر طریقے سے خدمات فراہم نہیں کر سکتے۔ تاہم  اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کی ایجنسیاں افغانستان میں اپنا کام کرتی رہیں گی۔

پناہ گزینوں سے متعلق ناروے کی کونسل کے سربراہ جان ایجلینڈ نے اسی ہفتے افغانستان کا دورہ کیا تھا، تاکہ خواتین امدادی کارکنوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے کسی طرح سے طالبان کو آمادہ کیا جا سکے۔

انہوں نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’میں نے کابل میں متعدد طالبان رہنماؤں، متعدد وزراء، کئی مذہبی اسکالرز اور طالبان کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ حیران کن بات تو یہ ہے ان میں سے کئی ایک میری اس بات سے متفق ہیں کہ امدادی تنظیم کے طور ہمارے لیے اپنی خواتین ساتھیوں کے ساتھ ہی کام کرنا ممکن ہو سکے گا‘‘۔

جان ایجلینڈ نے تاہم کہا کہ اس مسئلے پر فی الوقت سخت گیر طالبان کو "برتری حاصل ہے"  تاہم کچھ طالبان رہنما خواتین پر عائد پابندیوں سے ہونے والے نقصانات کو بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’وہ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ خواتین پر عائد تعلیم کی پابندی بہت ہی نقصان دہ ثابت ہوگی‘‘۔

ص ز/ ( اے پی، اے ایف پی)

طالبان کے اقتدار میں ایک نوجوان خاتون کی زندگی

02:03

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں